تکمیلی فلزی اکسید نیم موصل (تفانم)

تکمیلی فلزی اکسید نیم موصل (Complementary Metal Oxide Semiconductor)، دراصل متحد دورانیوں (Integrated circuits) کی جماعت کا ایک اہم رکن ہے۔ اس کے ليے انگریزی اوائل کلمات، CMOS اور اردو تــفانــم اختیار کی جاتی ہے۔ تفانم یا CMOS کے تراشوں (چپس) میں خورد عملکار (مائکروپروسیسر)، خورد نظمگر (مائکروکنٹرولر)، ساکن اتفاقی حصولی حافظہ (static Random Access Memory) اور منطق رقمی دورانیۓ (دیجیٹل لاجک سرکٹس) شامل ہیں۔

انگریزی اردو متبادلات ترمیم

  • تکمیلی = Complementary
  • فلزی = Metal
  • اکسید = Oxide
  • فلزی اکسید = Metal-oxide (یعنی ایسی فلز یا دھات جس کی تکسید (Oxidation) ہو چکی ہو
  • نیم موصل = Semiconductor

تلفظ و وجہ تسمیہ ترمیم

انگریزی اردو دونوں میں ہی نام خاصہ طویل ہے لیکن اگر یہ بنیادی بات ذہن نشین کرلی جائے کہ تمام کا تمام نام صرف ایک واحد شے نیم موصل یا semiconductor) کے بارے میں ہے اور اس کی خصوصیت بیان کرتا ہے تو بات آسان ہو جائے گی۔

  • takmeeli, filzi akseed neem musal
  • یعنی کل نام، دراصل تین ذیلی ناموں کا مرکب ہے۔ 1- تکمیلی 2- فلزی اکسید 3- نیم موصل
  • سب سے پہلے تو تکمیلی کا مفہوم یہ ہے کہ
    • ایک ایسا فلزی اکسید نیم موصل، جو تکمیلی خصوصیت کا حامل ہے
  • پھر فلزی اکسید (یا دھاتی اکسید) کا مفہوم یوں ہے کہ
  • لہذا اب پورے نام کو یوں سمجھا جا سکتا ہے کہ
    • CMOS ایک ایسا نیم موصل ہے کہ جو فلزی اکسید سے بنا ہے اور اپنے اجزاء کی خصوصیات میں تکمیلی ہے۔