تھرماس (انگریزی: Vacuum flask) ایک ایسا برتن سے جو لمبے عرصے تک کسی سیال مادے کو (جیسے کہ چائے، گرم پانی، سوپ وغیرہ) ماحول اور آپ و ہوا میں پھیلے درجہ حرارت سے محفوظ انداز میں گرم یا ٹھنڈا رکھے، جیسا کہ اس مادے کو تھرماس میں ڈالا گیا تھا۔ اسے انگریزی زبان میں متبادل لفظ کے طور ویکیوم فلاسک بھی کہا جاتا ہے، جس کی وجہ یہ ہے کہ اس برتن اس طرح سے بند کر دیا جاتا ہے کہ اس میں اطراف و اکناف کی ہوا کا آنا جانا آسان نہیں ہوتا۔ تھرماس کی ایجاد سر جیمس دیوار نے کی تھی۔ تھرماس میں دو فلاسک ہوتے ہیں، جس میں سے ایک دوسرے کے اندر رکھا جاتا ہے اور یہ گلے جیسے دکھنے والے مقام پر جڑتے ہیں۔ ان دو فلاسک کے بیچ کی خلاء جزوی طور پر ہوا سے خالی ہوتی ہے، جس سے بے ہوا جیسی کیفیت ابھرتی ہے۔ اس سے کسی بھی طرح تھرماس میں رکھے سیال مادے کے تیزی سے گرم ہونے یا سرد ہونے کے امکان کو روکا جا سکتا ہے۔

بو کا جمنا اور اس کا دور کرنا

ترمیم

اکثر خواتین کو اس بات کا تجربہ ہو گا کہ اگر تھرماس ایک لمبے عرصے تک بند رکھا رہے یا استعمال نہ ہو تو اس میں سے بو آنے لگتی ہے جو باربا دھونے پر بھی ختم نہیں ہوتی ۔ تھرماس کی بو سے چھٹکارا پانے کے لیے کئی طریقوں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ تھوڑی سی دہی میں نمک ملا کر تھرماس کے اندر لگائیں اور 5 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ پھر اس تھرماس کو برتن دھونے والے صابن سے دھو کر خشک کر لیں ۔ ناگوار بو مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ""تھرماس کی بو کیسے دور کریں ؟""۔ اردو نیوز