چائے کی تاریخ 2737 قبل مسیح میں چین کا بادشاہ شین ننگ ایک درخت کے نیچے بیٹھا تھا کہ اسکاملازم اس کے لیے پینے کا پانی {گرم کرکے} کرلایا، اچانک اس درخت سے کچھ پتّیاں اس کھولے ہوئے پانی میں گریں اور پانی کا رنگ تبدیل ہو گیا، بادشاہ بہت حیران ہوا، اس نے وہ پانی پیا تو اسے فرحت اور تازگی محسوس ہوئی۔ اور اس کے منہ سے "چھا" نکلا غالباً وہ حیران ہو گیا تھا کہ یہ کیا ہے؟؟ اور اس نے اس درخت کا نام ہی "چھا" رکھ دیا جو بگڑ کر چاء ہو گیا اور اب چائے کہلاتا ہے۔ وہ ماہرِنباتات بھی تھا لہٰذااس نے وقتاً فوقتاً کھولے ہوئے پانی میں چائے کا پتّا ملا کر پینا شروع کر دیا۔

عام چائے اور کیتلی
چائے ایک کپ میں ــ
فائل:Tea with milk.JPG
دودھ والی چائے
لیمو والی چائے

چائے دنیا کا پسندیدہ مشروب ہے۔ یہ چائے کے پودے کی پتیوں کو چند منٹ گرم پانی میں ابالنے سے تیار ہوتی ہے۔ پھر اس میں ضرورت اور خواہش کے مطابق چینی اور دودھ ملاتے ہیں چائے میں کیفین کی موجودگی پینے والے کو تروتازہ کر دیتی ہے۔ چائے اور اس کی انگریزی "ٹی" (Tea)، دونوں چینی زبان کے الفاظ ہیں۔ چائے کے پودے کا اصل وطن مشرقی چین، جنوب مشرقی چین، میانمار اور آسام (بھارت) شامل ہیں۔

کالی چائے

چائے کی اقسام

ترمیم
چائے کے پتے

5

چائے کی پیداوار

ترمیم

2003ء میں دنیا میں چائے کی پیداوار 3.15 ملین ٹن سالانہ تھی۔ سب سے زیادہ کاشتکار ملک بھارت تھا، چین دوسرے، کینیا تیسرے اور سری لنکا چوتھے مقام پر تھے۔

 
2017 کی پیداواری فیصد
  چائے کی پیداوار نہیں قابل ذکر مقدار
   5%. سے کم
   5 تا 10%.
   10% سے زیادہ
نمبرشمار ملک[1] 2008 2009 2010 2011
1 چین 1,274,984 1,375,780 1,467,467 1,640,310
2 بھارت 987,000 972,700 991,180 966,733
3 کینیا 345,800 314,100 399,000 377,912
4 سری لنکا 318,700 290,000 282,300 327,500
5 ترکی 198,046 198,601 235,000 221,600
6 ویتنام 173,500 185,700 198,466 206,600
7 ایران 165,717 165,717 165,717 162,517
8 انڈونیشیا 150,851 146,440 150,000 142,400
9 ارجنٹائن 80,142 71,715 88,574 96,572
10 جاپان 96,500 86,000 85,000 82,100
کل دنیا 4,211,397 4,242,280 4,518,060 4,579,950

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم