تھرو بل آف لیڈنگ
تھرو بل آف لیڈنگ (THROUGH BILL OF LADING ) سامان لادنے کا ایک اکیلا بل جو برآمدی سامان کی قومی اور بین الاقوامی دونوں طرح کی ترسیل کو سنبھالتا ہے۔
مثال کے طور پر ایک ایئر وے بل اصل میں ایک تھروبل آف لیڈنگ ہے جو فضائی شپمنٹس کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ دوسری طرف سمندری شپمنٹس کے لیے عام طور پر دو علاحدہ دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے، ملکی ترسیل کے لیے انلینڈ بل آف لیڈنگ اور بین الاقوامی ترسیل کے لیے سمندری بل - تھرو بل آف لیڈنگ، سمندری ترسیلات کے لیے ناکافی ہیں-