تھونگلون سیسولیتھ
تھونگلون سیسولیتھ ((لاؤ: ທອງລຸນ ສີສຸລິດ)؛ پیدائش 10 نومبر 1945ء) لاؤس کے ایک سیاست دان ہیں جو سنہ 2016ء سے لاؤس کے وزیر اعظم ہیں۔ قبل ازیں وہ سنہ 2001ء سے 2016ء تک ڈپٹی وزیر اعظم اور 2006ء سے 2016ء تک وزیر خارجہ بھی رہے۔ 23 جنوری 2016ء کو تھونگلون دسویں پارٹی کانگریس میں لاؤس کے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔[2]
تھونگلون سیسولیتھ | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
(لاؤ میں: ທອງລຸນ ສີສຸລິດ) | |||||||
سترہویں وزیر اعظم لاؤس | |||||||
آغاز منصب 20 اپریل 2016ء | |||||||
صدر | بونہانگ ووراچیت | ||||||
| |||||||
معلومات شخصیت | |||||||
پیدائش | 10 نومبر 1941ء (83 سال) ہوافان صوبہ |
||||||
شہریت | لاؤس | ||||||
عملی زندگی | |||||||
تعلیمی اسناد | ڈاکٹر نوک | ||||||
پیشہ | سیاست دان | ||||||
پیشہ ورانہ زبان | لاؤ زبان ، روسی | ||||||
اعزازات | |||||||
درستی - ترمیم |
سوانح حیات
ترمیمتھونگلون لاؤس کے ہوافان صوبہ میں پیدا ہوئے اور ہوافان ہی میں واقع نیو لاؤ ہک ست کالج میں سنہ 1962ء سے 1969ء تک تعلیم حاصل کی اور بعد ازاں مزید تعلیم کے لیے سوویت اتحاد اور ویت نام کا رخ کیا۔ تھونگلون لاؤ زبان کے ساتھ ساتھ ویتنامی، روسی اور انگریزی زبانیں بھی جانتے ہیں۔
تھونگلون اپنی سیاسی زندگی میں متعدد اہم مناصب پر فائز رہے، سنہ 1987ء سے 1992ء تک ڈپٹی وزیر خارجہ، 1993ء سے 1997ء تک وزیر محنت و سماجی بہبود اور 1998ء سے 2000ء تک قومی اسمبلی، لاؤس کے رکن رہے۔ 27 مارچ 2001ء کو انھیں ڈپٹی وزیر اعظم اور ریاستی منصوبہ ساز کمیٹی کا صدر بنایا گیا[3] اور بعد ازاں 8 جون 2006ء کو وزیر خارجہ کے منصب پر فائز ہوئے۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "19th International Conference on The Future of Asia"۔ future-of-asia.nikkei.jp۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 نومبر 2018
- ↑ رون کوربن (24 جنوری 2016)۔ "Laos Undergoes Communist Party Leadership Change"۔ وائس آف امریکہ۔ 25 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 جنوری 2016
- ↑ "Laos new cabinet lineup", Asian Political News, April 2, 2001.