تہکال پشاور شہر کا ایک قدیم علاقہ ہے جو مہاتما بدھ کے زمانے سے مسلسل آباد چلا آ رہا ہے۔

یہ موجودہ پشاور شہر کی بڑی شاہراہوں میں سے ایک، جمرود روڈ کے جنوبی سمت سڑک کے ساتھ ساتھ چار کلومیٹر تک پھیلا ہوا علاقہ ہے۔ جبکہ اس کی چوڑائی جنوب کی سمت چار کلومیٹر تک ہے۔ تہکال دو حصوں میں تقسیم ہے اور دونوں حصوں کو الگ الگ نام دیے گئے ہیں یعنی تہکال بالا اور تہکال پائیں۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے یہ دونوں حصوں کی سطح سمندر سے بلندی میں پائے جانے والے فرق کی بنیاد پر ہیں۔ تہکال بالا مغرب کی جانب ہے اور جمرود روڈ پر پشاور یونیورسٹی سے جا ملتا ہے۔ جبکہ تہکال پائیں جمرود روڈ کے نکتہء آغاز یعنی موجودہ گورا قبرستان پشاور تک پھیلا ہوا ہے۔ تہکال پائیں کی آخری حد، ڈیفنس کالونی پشاور سے جا ملتی ہے اور اس علاقے کو جو تہکال پائیں کا آخری کنارہ ہے، گوجرانو کندے کہا جاتا ہے۔ یہ علاقہ خلیل قبیلہ کا مرکز ہے

حوالہ جات ترمیم