قشرارض کی تشکیل میں شامل ایک یا ایک سے زائد اجزا پر مشتمل ٹھوس مادہ چٹان کہلاتا ہے۔ چٹانوں کو ان کی اصل کے مطابق تین بڑی جماعتوں : آتشیIgneous ، تہ دارSedimentary اور منقلب Metamorphic چٹانوں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔

تہ دار یا رسوبی چٹانیں جانداروں کی غیر نامیاتی باقیات اور مختلف طرح کی پرانی چٹانوں کے ذرات کے تہ نشین ہونے سے بنتی ہیں۔ مختلف عوامل کے زیر اثر جب پرانی چیزوں کے نامیاتی اجزا کسی جگہ پہنچ کر تہ نشین ہوتے ہیں تو دباو اور درجہ حرارت کی وجہ سے مختلف تہ دار چٹانیں بنتی ہیں۔ کسی مقام پر کھڑے محلول پر ہونے والی کیمیائی ترسیب بھی تہ دار چٹانوں کو جنم دے سکتی ہے۔  تہ دار چٹانوں کو براعظمی، ساحلی، دریائی یا جھیل کے محل وقوع کے اعتبار سے تقسیم کیا جاتا ہے۔  ان چٹانوں کی شناخت ان میں موجود طبقات ہیں۔

پرانی چٹانوں کی گھسائی سے بننے والے نوک دار ذرات پر مشتمل تہ دار چٹانوں کو کلاسٹک Clastic  کا نام دیا جاتا ہے۔ اس کے برعکس آتش فشانی عمل سے حاصل ہونے والے ذرات کی ترسیب سے بننے والی تہ دار چٹان کو پائروپلاسٹک Pyroplastic کہا جاتا ہے۔ ریتلا پتھر، چونا، چاک، جپسم اور پتھر کی طرح کا نمک سب تہ دار چٹانیں ہے۔ اس چٹانوں میں پرانے جانواروں اور درختوں کے رکاز (فوسلز) پاوں کے نشانات، لہروں کے آثار اور قطروں کی تشکیل رکازی شکل میں ملتی ہیں۔یہ خصائص ان تہ دار چٹانوں کے تشکیلی زمانے کے تعین میں مدد دیتے ہیں اور ان کی مدد سے ارضیاتی تاریخ کی تعبیر کے لیے شواہد بھی میسر آتے ہیں۔ [1]

حوالہ جات ترمیم

  1. استشهاد فارغ (معاونت)