تیزیال کون ہیں۔تیزیال دراصل راجا کھکھہ خان کی ہی اولاد ہیں۔ تو آج یہاں مصدقہ حوالے کے ساتھ، تیزیال گوت کے بارے میں . تیزیال راجپوت، راجا مل کے بیٹے، راجا کھکھ کی نسل میں سے ہیں۔ راجا مل سے راجا تیز خان ( مورثِ اعلٰی تیزیال گوت ) تک کا شجرہ کچھ اس طرح سے ہے : راجا مل ← راجا کھکھ ← راجا منگی خان ← راجا شیر علی خان ← راجا پنجو خان ← راجا فیروز خان ← راجاتیج یا تیز خان . اگر اس پوسٹ کا مکمل مطالعہ کیا جے تو اس سے یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ ہر تیزیال راجپوت اصل میں کھکھ راجپوت ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ کھکہ راجپوت یعنی تیز خان کھکہ کی اولاد جو زیادہ تر تحصیل دہیرکوٹ ضلع باغ آزاد کشمیر میں آباد ہے انھیں تیزیال کہا جاتا اور وہاں آباد کاسوی برادری خود کو جنجوعہ لکھتی ہے اور کمھار برادری خود کو دانیال جس کی کوئی تاریخی حقیقت نہیں۔ اصل میں کھکہ راجپوت (بشمول تیز خان کھکہ کی اولاد تیزیال) راجا مل خان کی اولاد تھے نہ کہ جنجوعہ برادری سے انکا کوئی تعلق تھا۔کھکہ راجپوت ضلع جہلم پنجاب سے ہجرت کر کے آزاد کشمیر میں آئے اور یہاں ان کی اولادیں ضلع باغ اور ضلع مظفرآباد میں آباد ہوئی پھر راجا کھکہ خان نے عمر کے آخری ایام تبت میں گزارے اور وہیں دفن ہوئے۔راجا کھکھ کون تھے؟ ان کی اولاد کتنی تھی؟ ان کی اولاد کہاں کہاں آباد ہے؟ تیزیال کون ہیں؟ تیزیال گوت کا نام کس طرح پڑا؟ کن کن علاقوں میں میں آباد ہے؟ یہ سب کچھ جاننے کے لیے مزید تاریخی حوالہ جات کے ساتھ ترمیم کی جاتی رہے گی۔ [1][2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. حوالہ : کتاب کا نام : " تاریخ راجپوت جنجوعہ " جلد اول، تالیف : راجا محمّد انور خان جنجوعہ . صفحات 239 تا 250دبیز متن
  2. https://web.facebook.com/manjrajputhistory/posts/1695320917400403?_rdc=1&_rdr