تیل سے منہ کی صفائی (انگریزی: Oil pulling) ایک متبادل طب کا طریقہ کار ہے جس سے کہ خوردنی تیل کو منہ کے کونوں کے بیچ کچھ عرصے کے لیے دوڑایا جاتا یے، جیسا کہ منہ کی دھلائی کے لیے کیا جاتا ہے اور بعد میں یہ سیال مادہ تھوکا جاتا ہے۔[1] ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے کہ تیل سے منہ کی صفائی کے فوائد فی الواقع موجود ہیں۔[1][2][3][4]

تیل سے منہ کی صفائی پر عمل کرنے والے لوگ یہ دعوٰی کرتے ہیں کہ اس کام کے ذریعے منہ اور پورے بدن کی صحت درست ہوتی ہے۔ منجملہ اور فوائد کے یہ دعوٰی کیا گیا ہے کہ اس کے ذریعے سر درد، ادھے سر درد، ذیابیطیس کی کچھ اقسام، دمہ، جھریوں اور دانتوں کی سفیدی سے جڑے مسائل سے نجات ممکن ہے۔[5] اس کے فروغ کنندے یہ دعوٰی کرتے ہیں کہ یہ عمل زہریلے یا فاسد مادوں کے اخراج میں معاون ہے، جیساکہ کہ آیور وید میں اَما کے نام سے مذکور ہے۔ تاہم اس دعوے کی حمایت میں کوئی قابل یقین ثبوت موجود نہیں ہے۔ [1] [6][7][8]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ King A (13 April 2018)۔ "Bad science: Oil pulling"۔ British Dental Journal۔ 224 (7): 470۔ PMID 29651060۔ doi:10.1038/sj.bdj.2018.281 
  2. Bethonia Butler (20 مارچ 2014)۔ "Everyone is talking about 'oil pulling.' But does this health practice actually work?"۔ The Washington Post 
  3. Colleen Oakley (4 جون 2014)۔ "Should You Try Oil Pulling?"۔ WebMD۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مارچ 2018 
  4. S Amruthesh (2008)۔ "Dentistry and Ayurveda - IV: classification and management of common oral diseases"۔ Indian Journal of Dental Research۔ 19 (1): 52–61۔ PMID 18245925۔ doi:10.4103/0970-9290.38933  
  5. Jane Marion (جون 2014)۔ "Oil Spill"۔ بالٹی مور رسالہ۔ Rosebud Entertainment۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 مارچ 2018