ثابت بن ودیعہ
ثابت بن ودیعہ رسول اللہ کے صحابی ہیں
ثابت بن ودیعہ بن جذام۔ بنی امیہ بن زید بن مالک میں سے ہیں عمرو بن عوف کی اولاد سے ہیں انصاری ہیں اوسی ہیں۔ کنیت ان کی ابو سعد ہے۔ ان کے والد منافقین میں سے تھے ان کا شمار اہل مدینہ میں ہے۔ یہ بیان ابن مندہ کا ہے انھوں نے محمد ابن سعد کاتب واقدی سے اس کو نقل کیا ہے اور ابو نعیم نے کہا ہے کہ (ان کا نام) ثابت بن زید بن ودیعہ (ہے) اور ابو عمر نے کہا ہے کہ ان کا نام ثابت بن ودیعہ ہے یہ اپنے دادا کی طرف منسوب ہیں یہ ثابت بیٹِے ہیں زید بن ودیعہ بن عمرو بن خزرج اکبر کے۔ انصاری ہیں واقدی نے کہا ہے کہ کنیت ان کی ابو سعد ہے یہ کوفی ہیں ان سے زید بن وہب نے اور عامر بن سعد نے اور براء بن عازب نے سوسمار (گوہ ایک جانور کا نام ہے) کے متعلق ان کی حدیث روایت کی ہے جس میں لوگ بہت اختلاف کرتے ہیں مگر ان کی حدیث پالے ہوئے گدھوں کی بابت خیبر کے دن صحیح ہے۔ ہمیں ابو احمد عبدالواہاب بن علی بن علی صوفی نے اپنی سند سے سلیمان بن اشعث تک خبر دی وہ کہتے تھے ہمس ے عمرو بن عون نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم رسول خدا ﷺ کے ہمراہ ایک لشکر میں تھے ہم نے کچھ سوسمارین پائیں ایک سوسمار ہم نے ان میں سے بھونی اور میں اسے رسول خد ﷺ کے حضور میں لے گیا اور اسے آپ کے سامنے رکھ دیا آپ نے ایک لکڑی اپنے ہتھ میں اٹھا لی اور فرمایا کہ بنی اسرائیل کا ایک گروہ مسخ کرکے جانور بنا دیا گیا تھا اور میں نہیں جانتا کہ یہ کون سا جانور ہے (آیا وہی مسخ شدہ بنی اسرائیل کے کسی گروہ کا ہے یا کوئی اور) لہذا آپنے نہیں کھایا اور نہ منع فرمایا یہ حدیث بطریق متعددہ مروی ہے غزوہ خیبر میں شرکت کی تھی[1]
۔[2]
ثابت بن ودیعہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |