محمد رضا ثاقب مصطفائی
علامہ محمد رضا ثاقب مصطفائی اہلسنت والجماعت سے تعلق رکھنے والے عالمی سطح کے ممتاز خطیب اور مبلغ اسلام [1][2][3][4] آپ نے درس نظامی مکمل کرنے کے بعد سے اپنی زندگی درس و تدریس اور اصلاح امت کے لیے وقف کر رکھی ہے۔
محمد رضا ثاقب مصطفائی | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 16 مارچ 1972ء (52 سال) گوجرانوالہ |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
پیشہ | عالم ، ٹی وی پروڈیوسر |
اعزازات | |
ستارۂ امتیاز (2023) |
|
درستی - ترمیم |
آپ نے ادارۃ المصطفی گوجرانوالہ میں قائم کیا۔[5][6] جس میں درس نظامی، حفظ کے علاوہ 25 عصری علوم بھی پڑھائے جاتے ہیں۔
ولادت
ترمیمپیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی [7]16 مارچ 1972ء کو کامونکی (گوجرانوالہ )کے نواحی گاؤں مصطفٰے آباد شریف میں سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کے عظیم روحانی بزرگ الحاج خواجہ دین محمد مصطفائی کے ہاں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد قیام پاکستان کے وقت گرداسپور پنجاب سے ہجرت کر کے یہاں تشریف لائے۔
تعلیم و تربیت
ترمیمآپ کا ایک علمی اور روحانی خاندان سے تعلق ہے آپ کے والد کا نام پیر دین محمد مصطفائی ہے نقشبندیہ کے ایک بزرگ تھے۔ قرآن مجید اور فارسی کی ابتدائی کتب اپنے والدِ گرامی سے پڑھیں، جبکہ میٹرک تک کی تعلیم مقامی اسکول سے ہی حاصل کی استاذ الاکابر، امامِ اہلسنت علامہ ابو البرکات سید احمد قادری الوری کے شاگرد رشید شیخ الحدیث مفتی محمد حبیب اللہ نقشبندی، جامع معقول و منقول مفتی محمد نصرت اللہ مجددی فارابی، شیخ الحدیث حافظ محمد عالم محدث سیالکوٹی اور دیگر جیّد اساتذہ سے درسِ نظامی کی تکمیل کی – الشھادۃ العالمیہ ( ایم اے عربی واسلامیات ) اور علوم السنہ شرقیہ میں نمایاں کامیابی کے بعد 1993 میں مسندِ تدریس سنبھالی تو قرآن وحدیث، فقہ اسلامی ٫فلسفہ و منطق ٫ادب و انشاء اور دیگر علوم و فنون سے ہزاروں تشنگان علم کو سیراب کیا اور یہ سلسلہ تا ہنوز جاری و ساری ہے۔[8]
بیعت و خلافت
ترمیم1994ء میں ولی کامل خواجہ میاں محمد جی مصطفائی اور اپنے مرشد و مربی خواجہ دین محمد مصطفائی سے خلافت و اجازت پائی اور سالکان طریقت کی سلوک نقشبندیہ کے مطابق تربیت کا آغاز کیا۔
فلاحی ادارہ
ترمیممولانا رضا ثاقب مصطفائی نے فلاحی کام کرنے کے لیے ایک فاؤنڈیشن کا بھی قیام کیا ادارۃ المصطفےٰ، مرکز مصطفٰے، جامعۃ المصطفےٰ، الکلیۃ المصطفویہ للبنات، المصطفےٰ اسلامک سنٹرز، المصطفےٰ ایمبولینس سروس، ادارۃ المصطفےٰ ٹرسٹ اسی جہد مسلسل کے منزل نواز راستے ہیں
بحیثیت مبلغ
ترمیمعلامہ ثاقب رضا مصطفائی درس قرآن کے حوالے سے بڑے مشہور ہیں اور نوجوان نسل آپ کو بہت پسند کرتی ہے۔ وطن عزیز پاکستان اور دنیا کے پانچ برآعظموں میں مسلسل تبلیغی اسفار کر چکے ہیں نیز الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے کروڑوں لوگوں تک پیغام حق کا ابلاغ انکا بہت بڑا اعزاز ہے۔ مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور یونیورسٹیز میں بطور خاص لیکچرز کے لیے مدعو کیے جاتے ہیں۔ تمام طبقہ ہائے زندگی بالخصوص نوجوان ان سے شدید محبت کرتے ہیں۔ دنیا کا کوئی گوشہ ایسا نہیں جہاں ان کے پیروکار موجود نہ ہوں آپ گوجرانوالہ میں جامعتہ المصطفٰی کے نام سے اسلامک یونیورسٹی کو چلا رہے ہیں اور آپ مرکز مصطفٰی میں جمعتہ المبارک کا خطبہ ارشاد فرماتے ہیں جس میں پورے پاکستان سے کثیر تعداد میں لوگ شرکت کرتے ہیں آپ پاکستان کے 70مختلف شہروں میں درس قرآن بھی ارشاد فرماتے ہیں اس کے علاوہ آپ اپنی اصلاحی گفتگو کرنے اور معتدل انداز تکلم کی بدولت بے حد مقبول ہیں، آپ انتہائی خوبصورت انداز میں وعظ و تبلیغ فرماتے ہیں، رضا ثاقب مصطفائی فرقہ وارانہ گفتگو سے پرہیز کرتے ہیں اور امت کو اتحاد و اتفاق کی دعوت دیتے ہیں، یہی وجہ ہے تمام مکاتب فکر آپ کو ادب و احترام کی نظر سے دیکھتے ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Allama Saqib Raza Mustafai visits Kenya"۔ Daily Nation۔ 16 دسمبر 2017
- ↑ "اطاعت کے بغیر عشق مصطفیؐ کا دعویٰ سچ نہیں ہوسکتا - علامہ رضا ثاقب". Daily Ummat (ur-PK میں). 29 جنوری 2019.
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link) - ↑ "علامہ رضا ثاقب مصطفائی آج لاہور پریس کلب میں درس قرآن دینگے". Nawa-i-Waqt (ur-PK میں). 21 اکتوبر 2018.
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link) - ↑ "پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی وطن واپس پہنچ گئے". Daily Dunya (ur-PK میں).
{{حوالہ ویب}}
: اسلوب حوالہ: نامعلوم زبان (link) - ↑ Olding، Rachel (5 اکتوبر 2016)۔ "Pakistani scholar ordered home from Australian tour after anti-Semitic video emerges"۔ The Sydney Morning Herald
- ↑
- ↑ "Saqib Raza Mustafai Biography"۔ info in urdu۔ 13 ستمبر 2022۔ اخذ شدہ بتاریخ 2022-09-15
- ↑ "آرکائیو کاپی"۔ 2021-06-08 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2021-06-08