ثقب بن فروہ
ثقب ابن فروہ بن البدن الانصاری شہدائے غزوہ احد میں شامل صحابی ہیں۔
ثقب بن فروہ | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
درستی - ترمیم |
نام و نسب
ترمیمثقب ابن فروہ بن البدن انصاری ساعدی۔ واقدی نے ایسا ہی بیان کیا ہے اور عبد اللہ بن محمد نے اور ابراہیم بن سعد نے ابن اسحاق سے ثقیب بن فروہ روایت کیا ہے۔ یہی ہیں جن کو بعض لوگ اخرس کہتے ہیں اور بعض کتب سیر میں ان کا نام ثقف فے کے ساتھ ہے مگر صحیح ثقب یا ثقیب بے کے ساتھ جیسا کہ ابن قداع نے کہا ہے۔ یہ ابن قداح وہی محمد بن عمارہ انصاری عالم نسب ہیں انصار کے نسب کو یہ سب سے زیادہ جانتے ہیں۔ یہ ثقب ابو اسید ساعدی کے چچازاد بھائی ہیں احد میں شہید ہوئے تھے۔ بعض لوگ (ان کے دادا کا نام) بدن کہتے ہیں اور بعض لوگ بدی کہتے ہیں۔ انکا تذکرہ ابو عمر اور ابو موسی نے لکھاہے مگر ابو موسی نے کہا ہے کہ (ان کا نام) ثقیف (ہے) حالانکہ یہ وہم ہے بعد اس کے انھوںنے کہا ہے کہ ثقب احد کے دن شہید ہوئے اور رسول خدا ﷺ نے ان کی شہادت کی گواہی دی ۔[1]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ اسد الغابہ جلد1صفحہ 353 حصہ دوم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور