ان گائیڈڈ بم
(ثقلی گولہ سے رجوع مکرر)
ان گائیڈڈ بم یا ثقلی بم (gravity bomb) ایسا گولہ ہوتا ہے جو اپنے نشانے پر کشش ثقل کے تحت گرتا ہے اور اسی وجہ سے اس کو ثقلی گولہ بھی کہتے ہیں۔ اس قسم کے گولے عام طور پر ہوائی جہاز کے ذریعے سے گرائے جاتے ہیں اور (اپنی راہ کے تعین کے لیے) بلا کسی راہنما نظام کے محض زمین کی کشش سے اپنے ہدف پر گرتے ہیں اور اپنی مسافت کے دوران میں بیلسٹکس ٹراجیکٹری پر سفر کرتے ہیں۔