جہاز کے دیگر استعمالات کے لیے دیکھیے: جہاز

ہوائی جہاز (aircraft)، ایک ایسا گاڑی (vehicle) یا جہاز (craft) ہوتا ہے کہ جو کرۂ ہوا میں پرواز کر سکتا ہو۔ اکثر صاروخی ناقلات (rocket vehicles)، ہوائی جہاز کے زمرے میں شمار نہیں کیے جاتے کیونکہ یہ ہوا کے سہارے پر انحصار نہیں کرتے۔ وہ تمام انسانی نقل و حرکت کہ جو ہوائی جہاز کو قابل پرواز رکھنے میں اختیار کی جاتی ہے اسے طیرانی (aviation) کہا جاتا ہے اور وہ شخصیت جو ہوائی جہاز کو محوپرواز کرتا / کرتی ہے یعنی اس کو اڑاتا / اڑاتی ہے اسے ہوا باز (aviator / pilot) کہا جاتا ہے؛ جبکہ ایسے ہوائی جہاز یا ہوائی ناقلات (aerial vehicle) بھی تخلیق کیے گئے ہیں جو طیار کے بغیر پرواز کرسکتے ہیں ان کے لیے بلا انسان ہوائی ناقل|بلا انسان ہوائی ناقل کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

ایک گرم ہوا سے بھرا ہوا غبارہ؛ جو دراصل ایک ایسا جہاز ہے کہ جو ہوا میں پرواز کر سکتا ہے اور اسی وجہ سے ہوائی جہاز کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے۔

اقسام

ترمیم

ہوائی جہازوں کی دو بڑی اقسام ہیں: ہوا سے ہلکے (ہوا سُکن) اور ہوا سے بھاری (ہوا محرک).

ہوا سے ہلکے - ہواسُکن

ترمیم

ہوا سُکن ایسے جہاز ہیں جو ہوا میں تیرنے کے لیے مرکزِ اچھال استعمال کرتے ہیں جس طرح بحری جہاز پانی میں تیرنے کے لیے کرتے ہیں۔ ان جہازوں میں عام طور پر بڑے تیلے نصب ہوتے ہیں جو ہیلئیم، ہائیڈروجن یا گرم ہوا سے بھرے ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے جہاز کی کثافت کم ہوجاتی ہے اور وہ فضا میں تیرنے لگتا ہے۔

ہوا سے بھاری - ہوا محرک

ترمیم
فائل:800px-JF-17 on 23rd March 2007.jpg
پاک فضائیہ کا جامد بازوؤں والا جنگی جہاز

ہوا محرک جہازوں میں ایسے مشین نصب ہوتے ہیں جو گیس یا ہوا کو نیچے کی طرف زور سے دھکیلتے ہیں جس کی وجہ سے ردّ عمل ہوتا ہے اور جہاز اُوپر کی طرف حرکت کرتا ہے۔ اُوپر کی طرف حرکت پیدا کرنے کے دو طریقے ہیں: ہوائی اُٹھاؤ اور قوتی اٹھاؤ.

ہوائی اُٹھاؤ میں جہاز اپنے پروں کے ذریعے ہواء کو نیچے کی طرف دھکیلتا ہے اور خود اُوپر کی طرف حرکت کرتا ہے۔ جبکہ قوتی اُٹھاؤ میں جہاز اپنے انجن کے ذریعے ہوا کو بزور نیچے کی طرف دھکیلتا ہے۔

معین پردار ہوائی جہاز

ترمیم

معین پردار ہوائی جہازوں کے پَر ایک ہی جگہ پر مستقل ہوتے ہیں یعنی وہ حرکت نہیں کرتے۔ جیسا کہ مسافر بردار فضائی طیارے اور جنگی طیارے وغیرہ۔

دَوار جہاز

ترمیم
فائل:AlouetteIII Helicopter PakistaniDefence.com 001.jpg
پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر

ایسے جہاز جن کے بازو حرکت کے قابل ہوتے ہیں۔ ایسے جہاز اپنی متحرکت پروں کے ذریعہ اُڑان کرتے ہیں۔ مثلاً ہیلی کاپٹر

مزید دیکھیے

ترمیم