ثقہ
لغوی اعتبار سے ثقہ کا معنی ہے قابل اعتماد شخص اور اصطلاحی مفہوم میں ثقہ وہ شخص ہے جو اچھے کردار کا مالک ہو اور احادیث کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
ثقہ اور ضعیف راوی
ترمیمتعریف
ترمیملغوی اعتبار سے ثقہ کا معنی ہے قابل اعتماد شخص اور ضعیف کا معنی ہے کمزور شخص۔ اصطلاحی مفہوم میں ثقہ وہ شخص ہے جو اچھے کردار کا مالک ہو اور احادیث کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ ضعیف ایک عام اصطلاح ہے جس کا مطلب ہے وہ شخص جس کے کردار یا احادیث کو محفوظ رکھنے کی صلاحیت کے بارے میں کوئی الزام موجود ہو۔
اہمیت
ترمیمیہ فنون حدیث میں سب سے اہم فن ہے کیونکہ اسی کی بنیاد پر حدیث کے صحیح یا ضعیف ہونے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔
مشہور تصانیف
· صرف ثقہ راویوں کے حالات زندگی پر مشتمل کتب جیسے ابن حبان کی کتاب "الثقات" یا عجلی کی کتاب "الثقات"۔
· صرف ضعیف راویوں کے حالات زندگی پر مشتمل کتب کثیر تعداد میں ہیں جیسے امام بخاری، نسائی، عقیلی اور دارقطنی کی "الضعفاء"۔ ان کے علاوہ ابن عدی کی "الکامل فی الضعفاء" اور ذہبی کی "المغنی فی الضعفاء" بھی اسی موضوع پر ہیں۔
· ثقہ اور ضعیف دونوں قسم کے راویوں کے حالات زندگی پر مشتمل کتب بھی کثیر تعداد میں ہیں جیسے امام بخاری کی "تاریخ الکبیر"۔ اس کے علاوہ جرح و تعدیل کی کتابیں بھی ہیں جن میں ابن ابی حاتم کی "الجرح و التعدیل"۔ بعض کتابیں حدیث کی مخصوص کتب کے راویوں کے حالات پر مشتمل ہیں مثلاً عبد الغنی المقدسی کی "الکمال فی اسماء الرجال"۔ اس کو بہتر انداز میں مزی، ذہبی، ابن حجر اور خزرجی نے مرتب کیا ہے۔