تاریخ الکبیر امام بخاری کی تصنیف ہے۔
ان کے اپنے قول کے مطابق یہ کتاب مسجد نبوی میں روضہ اطہر کے جوار میں بیٹھ کر چاندنی راتوں میں تاریخ لکھی حافظ ابن حجر لکھتے ہیں: اٹھارہ سال کی عمر میں مدینہ پہنچے اور اسی سفر میں انھوں نے تاریخ کبیر کا مسودہ چاندنی راتوں میں لکھا۔[1]
التاریخ الکبیر امام بخاری کا وہ شاہکار ہے جسے دیکھ کر امام اسحاق بن راھویہ نے فرط مسرت سے سحر فرمایا۔ امام بخاری کا قول ہے:

  • تاریخ میں ایسا کم ہی کوئی نام ہوگا جس کے بارے میں میرے پاس کوئی قصہ نہ ہو مگر کتاب کی طوالت کی وجہ سے میں نے اس کو ذکر نہیں کیا۔
  • اس تاریخ پر بعض علما نے حواشی بھی لکھے ہیں جن میں مسلمہ بن قاسم کا حاشیہ معروف ہے۔[2]
  • بہت سے علما نے امام بخاری سے اس کتاب کو روایت کیا ہے، بطور مثال :
  • (1) ابو عبد اللہ احمد بن محمد بن سلیمان بن فارس
  • (2) ابو الحسن محمد بن سھل اللغوی النسوی
  • (3) الدلال عبد الرحمٰن بن الفضل
  • امام حاکم کبیر اس کتاب پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
  • اور محمد بن اسماعیل کی تاریخ میں کتاب ایسی ہے جس پر کسی نے سبقت نہیں کی اور جس شخص نے بھی ان کے بعد تاریخ اسماء اور کنٰی میں کچھ تالیف کیا وہ ان سے مستغنی نہیں ہوا اور بعض نے تو اس کو اپنی طرف منسوب کیا ہے۔ جیسے ابوزرعہ اور ابوحاتم ہیں اور بعض نے اس کو آپ سے حکایت کیا ہے اللہ اُن پر رحم کرے۔ پس آپ اصل الاصول ہیں۔[3]
تاریخ الکبیر
(عربی میں: al-Tārīkh al-Kabīr ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مصنف محمد بن إسماعيل البخاري
اصل زبان عربی   ویکی ڈیٹا پر (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موضوع علم التراجم - علم الرجال
فنان الغلاف غلاف كتاب التاريخ الكبير طبعة دار الكتب العلمية..

تاریخ میں امام بخاری نے تاریخ الاوسط اور تاریخ الصغیر بھی لکھی ہے اور یہ تینوں تواریخ ثلاثہ کے نام سے معروف ہیں تاریخ صغیر تو مطبوع ہے لیکن اوسط کے متعلق کچھ علم نہیں ہو سکا۔ بعض کا خیال ہے کہ التاریخ الصغیر دراصل کتاب الضعفاء کا دوسرا نام ہے اور جو صغیر مطبوع ہے وہ دراصل اوسط ہے ۔[4][5][6][7][8][9][10]

حوالہ جات

ترمیم
  1. مقدمہ فتح الباری
  2. کشف الظنون
  3. سیر اعلام النبلاء ج12 ص391
  4. تاریخ جرجان ص8 حاشیہ
  5. قال النووي: «اتفق العلماء رحمهم الله على أن أصح الكتب بعد القرآن العزيز الصحيحان البخاري ومسلم وتلقتهما الامة بالقبول» - المنهاج شرح صحيح مسلم بن الحجاج - النووي، أبو زكريا محيي الدين يحيى بن شرف النووي (طبعة دار إحياء التراث العربي: ج1 ص14)
  6. قال الذهبي: «وأما جامعه الصحيح فأجل كتب الإسلام وأفضلها بعد كتاب الله تعالى.» تاريخ الإسلام ووفيات المشاهير والأعلام - شمس الدين أبو عبد الله محمد بن أحمد بن عثمان بن قَايْماز الذهبي (طبعة دار الغرب الإسلامي:ج6 ص140)
  7. قال صديق حسن خان: «إن السلف والخلف جميعا قد أطبقوا على أن أصح الكتب بعد كتاب الله تعالى صحيح البخاري ثم صحيح مسلم» - الحطة في ذكر الصحاح الستة - أبو الطيب محمد صديق خان بن حسن بن علي ابن لطف الله الحسيني البخاري القِنَّوجي (طبعة دار الجيل:ج1 ص225)
  8. قال النووي: «اتفق العلماء رحمهم الله على أن أصح الكتب بعد القرآن العزيز الصحيحان البخاري ومسلم وتلقتهما الامة بالقبول» - المنهاج شرح صحيح مسلم بن الحجاج - النووي، أبو زكريا محيي الدين يحيى بن شرف النووي (طبعة دار إحياء التراث العربي: ج1 ص14)
  9. قال الذهبي: «وأما جامعه الصحيح فأجل كتب الإسلام وأفضلها بعد كتاب الله تعالى.» تاريخ الإسلام ووفيات المشاهير والأعلام - شمس الدين أبو عبد الله محمد بن أحمد بن عثمان بن قَايْماز الذهبي (طبعة دار الغرب الإسلامي:ج6 ص140)
  10. قال صديق حسن خان: «إن السلف والخلف جميعا قد أطبقوا على أن أصح الكتب بعد كتاب الله تعالى صحيح البخاري ثم صحيح مسلم» - الحطة في ذكر الصحاح الستة - أبو الطيب محمد صديق خان بن حسن بن علي ابن لطف الله الحسيني البخاري القِنَّوجي (طبعة دار الجيل:ج1 ص225)