ثنااللہ الحق پاکستان سے تعلق رکھنے والا شخص جسے بھارت میں جموں کشمیر کی آزادی کے لیے سرگرمیوں پر بھارتی فوجی عدالت نے قید کی سزا سنائی۔ سزا سنانے والے فوجی کا خود کورٹ مارشل ہو چکا ہے۔ جموں کشمیر میں بھارتی قید میں پاکستانی ثنااللہ حق کو ہتھوڑا مار کر شدید زخمی کر دیا گیا اور طبیبوں کے مطابق اس کی ذہنی موت واقع ہو چکی ہے۔[2] خیال کیا جاتا ہے کہ ثنااللہ کو پاکستان میں قید بھارتی قیدی سربجیت سنگھ کی دوسرے قیدی کے حملے میں موت پر جوابی کارروائی کے طور پر حملہ کا نشانہ بنایا گیا۔ کئی دن ہسپتال میں بیہوش رہنے کے بعد 8 مئی 2013ء کو 52 سال کی عمر میں وفات پا گیا۔[3] سیالکوٹ میں قومی اعزاز کے ساتھ دفنایا گیا۔ پاکستانی حکومت نے اس واقعہ پر بھارت سے احتجاج کیا اور تحقیقات کا مطالبہ کیا۔[4]

ثناء اللہ حق
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 1960ء کی دہائی  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تاریخ وفات 9 مئی 2013[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات

ترمیم
  1. Reuters Pakistani prisoner dies in India after revenge beating
  2. "Sanaullah Haq attack: Tit for tat?"۔ ڈان۔ 5 مئی 2013۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا
  3. "pakistani-prisoner-attacked-in-indian-jail-dies-hospital-official"۔ ڈان۔ 8 مئی 2013۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-05-09
  4. "Islamabad calls for probe into Sanaullah's death"۔ نیشن۔ 10 مئی 2013۔ 2018-12-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2013-05-11