جائیداد
(جائداد سے رجوع مکرر)
فارسی لفظ۔ بمعنی ملکیت، مال، اسباب، جاگیر، اثاث البیت، پیداوار ،اقتصادیات اور معاشیات میں وہ تمام چیزیں کسی شخص کی جائداد کہلائیں گی جنہیں وہ حصول دولت کے لیے استعمال کرتا ہے۔ جائداد دو طرح کی ہوتی ہے۔ منقولہ اور غیر منقولہ۔ تمام ایسی چیزیں جو ایک جگہ سے دوسری جگہ نہ لے جائی جاسکیں، جائداد غیر منقولہ کہلاتی ہیں۔ زمین، مکانات، زمین سکنی، زمین مزروعہ منقولہ۔ مثلاً مال اسباب، غلہ، زیور، نقدی وغیرہ کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جا سکتے ہیں۔