جارج دمتروف
George Dimitrov
پیدائش: 1882ء
وفات: 1949ء
بلغاریہ کا کمیونسٹ لیڈر۔ 1928ء میں برلن چلا گیا۔ ہٹلر بر سر اقتدار آیا تو گرفتار کر لیا گیا اور 1934ء میں اس پر جرمن پارلمینٹ کو آگ لگانے کے الزم میں مقدمہ چلایا گیا۔ دمتروف نے اپنی وکالت آپ کی اور نازیوں کی سازشوں اور دروغ بافیوں کو بڑی دلیری سے بے نقاب کیا۔ رہا ہونے پر روس چلا گیا اور کومن ترن کا سیکرٹری جنرل رہا۔ 1944ء میں واپس بلغاریہ آیا اور کمیونسٹ پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر ہوا۔ 1946ء میں وزیر اعظم بنا۔
ویکی ذخائر پر جارج دمتروف سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |