جاروگو ایک وادی ہے جو ضلع سوات،پاکستان میں واقع ہے۔ یہ وادی جنگلات کی دامن میں تحصیل مٹہ کے مغرب میں واقع ہے۔ اس وادی میں موجود آبشار پاکستان کا سب سے بلند ترین آبشار مانا جاتا ہے۔ یہ وادی مٹہ سے 30 کلومیٹر اور مینگورہ شہر سے 54 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ مقامی موسم گرمیوں میں معتدل رہتا ہے اور سردیوں میں برفباری ہوتی ہے۔ یہ وادی مختلف طبی جڑی بوٹیوں کے لیے بھی معروف ہے۔ مختلف ماہرین طب یہاں طبی ریسرچ بھی کرتے ہیں۔ یہ علاقہ فضل بند گاؤں کے قریب پڑتا ہے اور یہ گاؤں بحیثیت ایک دروازہ کام کرتا ہے اسی کے ذریعے لوگ جاروگو علاقے میں داخل ہوتے ہیں۔

بیرونی روابط

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم