اردن یونیورسٹی

جامعہ
(جامعہ اردن سے رجوع مکرر)

اردن یونیورسٹی یا جامعہ اردن (عربی: الجامعة الأردنية‎) جسے مختصراً یو جے کہا جاتا ہے، ریاستی سرپرستی میں مصروف عمل ایک یونیورسٹی ہے جو اردن کے دار الحکومت عمان میں واقع ہے۔ یونیورسٹی کی سنگ بنیاد سنہ 1962ء میں رکھی گئی۔ اِس وقت اردن میں اعلی تعلیم کے لیے اردن یونیورسٹی قدیم ترین اور عظیم ترین تعلیمی ادارہ ہے۔

اردن یونیورسٹی
الجامعة الأردنية
 

معلومات
تاسیس 1962
نوع عوامی جامعہ
محل وقوع
إحداثيات 32°00′50″N 35°52′22″E / 32.013889°N 35.872778°E / 32.013889; 35.872778   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہر عمان
ملک اردن
ناظم اعلی
صدر Azmi Mahafzah
کرسی نشین Adnan Badran
شماریات
منتظمین 3095 (as of the academic year 2009/2010)
اساتذہ 1431 (as of the academic year 2009/2010)
طلبہ و طالبات 37692 (as of the academic year 2009/2010) (سنة ؟؟)
ویب سائٹ www.ju.edu.jo
نقشہ
The Jordan University Hospital and Medical Center
The Engineering building in University of Jordan
University Admissions Department

اردن کے طلبہ میں اس یونیورسٹی میں حصول تعلیم کا زبردست رجحان پایا جاتا ہے چنانچہ اس کے داخلوں کا اوسط بہت زیادہ ہے۔ اسی بنا پر یہ یونیورسٹی اردن کی مقدم ترین اور عالم اسلام بلکہ مشرق وسطیٰ کی باوقار یونیورسٹیوں میں شامل ہے۔ یونیورسٹی کا کیمپس شہر عمان کے جبیہہ علاقے میں واقع ہے۔ فی الحال اس یونیورسٹی کا عملہ 1400 افراد پر مشتمل ہے اور 37 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

تاریخ

ترمیم

سنہ 1962ء میں ایک شاہی فرمان کے ذریعہ شمالی عمان میں اردن یونیورسٹی کا قیام عمل میں آیا۔ یونیورسٹی کے آس پاس کا علاقہ عمان کے شہری اضلاع میں شامل ہے اور یونیورسٹی ضلع کہلاتا ہے۔

یونیورسٹی کا ہسپتال

ترمیم

سنہ 1973ء میں یونیورسٹی کا ہسپتال قائم ہوا۔ نیز یونیورسٹی شاہ حسین کینسر سینٹر سے بھی ملحق ہے جو امریکا سے باہر قائم ہونے والا پہلا کینسر سینٹر ہے۔

بین الاقوامی الحاقات اور معاہدے

ترمیم

دو طرفہ معاہدے

ترمیم

اردن یونیورسٹی کے سینکڑوں معاہدے ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر معاہدے طلبہ کے تبادلہ پروگرام سے متعلق ہیں، تبادلہ کے ان معاہدوں میں 16 معاہدے صرف امریکی یونیورسٹیوں مثلاً وینڈربلٹ یونیورسٹی اور مرے اسٹیٹ یونیورسٹی سے ہیں۔

الحاقات

ترمیم

طلبہ

ترمیم

اردن یونیورسٹی کی طلبہ یونین یونیورسٹی کے طلبہ کی متحدہ تنظیم ہے۔ 80 اراکین پر مشتمل طلبہ کاؤنسل جسے پہلے اتحاد طلبہ کہا جاتا تھا، کا انتخاب ہر سال ہوتا ہے۔ یہ کاؤنسل یونیورسٹی کے طلبہ اور انتظامیہ کے مابین رابطہ کا کام کرتی ہے اور طلبہ سے متعلق اہم امور میں انتظامیہ کا تعاون بھی کرتی ہے۔ اسی طلبہ کاؤنسل کے زیر اہتمام طلبہ کا ماہانہ رسالہ "صوت الطلبہ" شائع ہوتا ہے۔

طلبہ یونین کے قیام کے وقت اس کے اصول و ضوابط بھی طے کیے گئے تھے جو وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے رہے۔ ان ضوابط کا موجودہ نسخہ طلبہ کی اس کمیٹی کا تحریر کردہ ہے جس میں حمدون خطیب، ملک خلیلہ، خالد غبا، یاسمین ابو طالب، عصام خوری شامل تھے اور ان کے ساتھ انتظامی اراکین میں ڈاکٹر علی محافظہ، ڈاکٹر علی بدران، ڈاکٹر علی سوا شریک تھے۔ ضوابط کا یہ تازہ ترین نسخہ سنہ 2008ء میں نافذ ہوا۔

بیرونی روابط

ترمیم