جامعہ غوثیہ مہریہ لودھراں

جامعہ غوثیہ مہریہ لودھراں، پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں کی عظیم الشان مسلک اہل سنت بریلوی کی دینی درسگاہ ہے۔

جامعہ کا تعارف

ترمیم

اس جامعہ میں سینکڑوں طلبہ حفظ و ناظرہ قرأت و تجوید کے ساتھ ساتھ درس نظامی (عالم فاضل) کی تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں اپنی نوعیت کا واحد ادارہ ہے جو اشاعت دین متین کی بیش بہا خدمات انجام دے رہا ہے۔ لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جامعہ غوثیہ مہریہ للبنات کے نام سے ایک الگ ادارہ قائم کیا گیا ہے۔ اس ادارے کے فضلاء ملک بھر میں خدمت دین متین کو اپنا مشن بنائے ہوئے ہیں۔ اس جامعہ کے سربراہ پیر طریقت پیر سید ظفر علی شاہ مہروی ہیں، جو اپنے وقت کے ایک جید عالم دین،شیخ الحدیث،عالم فقیہ اور مفتی ہیں۔ علما میں ایک سند کی حیثیت رکھتے ہیں۔ پیرسید ظفر علی شاہ آستانہ عالیہ مہرآباد شریف کے چشم و چراغ اور عظیم روحانی پیشوا ہیں۔ آستانہ عالیہ مہرآباد شریف پاکستان صوبہ پنجاب کے شہر لودھراں سے 9کلومیٹر مغرب کی جانب دلیل السالکین اکلیل العارفین سیدنامہرعلی شاہ مجدد گولڑوی کے نام سے منسوب سادات کی ایک بستی ہے جہاں امام الواصلین السید امام شاہ کا مزار پر انوار ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔