جامع بيان العلم وفضله

عربی زبان کی کتاب

جامع بیان العلم وفضلہ عالم اسلام کے نامور محدث و فقیہ حافظ ابو عمر یوسف بن محمد بن ابن عبد البر قرطبی مالکی (متوفی: 463ھ / 1071ء) کی عربی زبان میں مشہور تصفیف ہے۔ یہ کتاب علم کی حقیقت، علما کی فضیلت اور ان کے فرائض وغیرہ کے متعلق ایک مفید و جامع کتاب ہے۔ اس میں علم کی اہمیت، اس کے ضروری آداب اور طلبہ، شیوخ، علما کے اوصاف اور ذمہ داریاں بیان کی گئی ہیں۔ مصنف نے اس کتاب میں بحث و مباحثہ، قیاس و رائے اور تقلید کی مختلف قسموں پر گفتگو کر کے دکھایا ہے کہ ان کی کون سی صورتیں پسندیدہ اور کون سی ناپسندیدہ ہیں۔ ان امور کے بارے میں روایات، آثار اور سلف صالحین کے اقوال کا عمدہ ذخیرہ جمع کر دیا ہے۔اس کتاب میں مولانا عبد الرزاق ملیح آبادی نے مولانا ابو الکلام آزاد کے ایما سے اس کا مختصر اردو ترجمہ کر کے ندوۃ المصنفین دہلی سے 1953ء میں شائع کیا تھا۔[1]

جامع بيان العلم وفضله
(عربی میں: جامع بيان العلم وفضله ویکی ڈیٹا پر (P1476) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مصنف ابن عبد البر  ویکی ڈیٹا پر (P50) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اصل زبان عربی  ویکی ڈیٹا پر (P407) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
موضوع علم  ویکی ڈیٹا پر (P921) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ناشر دار ابن الجوزي،  مؤسسة الرسالة،  دار ابن حزم،  مؤسسة الريان  ویکی ڈیٹا پر (P123) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. جامع اردو انسائیکلوپیڈیا (جلد-3 سماجی علوم)، قومی کونسل برائے فروغِ اردو زبان، نئی دہلی، 2003ء، ص 217