جامع مسجد شیخ زايد

(جامع شیخ زاید سے رجوع مکرر)

جامع مسجد شیخ زايد (عربی:جَامِع ٱلشَّيْخ زَايِد ٱلْكَبِيْر) متحدہ عرب امارات کے دار الحکومت ابوظہبی میں واقع ہے۔ ملک کی سب سے بڑی مسجد، یہ روزانہ کی نماز کے لیے اہم عبادت گاہ ہے۔ عید کی نماز کے دوران یہاں 41 ہزار سے زائد لوگ اکھٹے ہوئے۔

جامع مسجد شیخ زاید
جَامِع ٱلشَّيْخ زَايِد ٱلْكَبِيْر
صحن سے نظر آنے والی شیخ زاید مسجد
جامع مسجد شیخ زايد is located in متحدہ عرب امارات
جامع مسجد شیخ زايد
متحدہ عرب امارات میں مقام
بنیادی معلومات
متناسقات24°24′43″N 54°28′26″E / 24.412°N 54.474°E / 24.412; 54.474
مذہبی انتسابسنی اسلام
ملکمتحدہ عرب امارات
ملکیتGovernment
ویب سائٹمركز جامع الشيخ زايد الكبير
تعمیراتی تفصیلات
معماریوسف عبدلکی
نوعیتِ تعمیرمسجد
سنگ بنیاد1996
سنہ تکمیل20 دسمبر 2007
تعمیری لاگت2 بلین درہم
(US$545 million)
تفصیلات
گنجائش41000 سے زیادہ
لمبائی420 میٹر (1,380 فٹ)
چوڑائی290 میٹر (950 فٹ)
گنبد82 domes of seven different sizes
گنبد کی اونچائی (خارجی)85 میٹر (279 فٹ)
گنبد کا قطر (خارجی)32.2 میٹر (106 فٹ)
مینار4
مینار کی بلندی107 میٹر (351 فٹ)

یہ مسجد متحدہ عرب امارات کے پہلے صدر شیخ زاید بن سلطان النہیان کے حکم کی تکمیل ہے۔ یہ متحدہ عرب امارات کی سب بڑی مسجد ہے۔ چاروں کونوں پر کھڑے چار منار 351 فٹ اونچے ہیں اور اس کے 84 ماربل کے گنبد ہیں۔ اس مسجد کے صحن کا رقبہ 180000 مربع فٹ ہے۔ جس میں سنگ مرمر اور پچی کاری کا کام نہایت خوبصورت انداز میں کیا گیا ہے۔ اس مسجدمیں 40 ہزار نمازی نماز ادا کر سکتے ہیں۔ مرکزی ہال میں 7 ہزار نمازیوں کے لیے گنجائش موجود ہے۔ جبکہ اطراف میں دو چھوٹے ہال ہیں اور ہر ہال میں پندرہ سو خواتین بھی نماز ادا کر سکتی ہیں۔ ہال کے اوپر مرکزی گنبد کا قطر 106 فٹ ہے جو صحن سے 279 فٹ بلند ہے۔ شیخ زاید بن سلطان کا جسد خاکی بھی مسجد کے احاطے میں دفن ہے۔ دنیا کا سب سے بڑا قالین اسی مسجد میں بچھایا گیا ہے۔ دنیا بھر کے زائرین اس مسجد کی کمال تعمیراتی فن کاری اور ماہرانہ کام کو س رہاتے ہیں۔

یوٹیوب ویڈیو

ترمیم

گیلری

ترمیم