جانی خیل

خیبر پختونخوا ، پاکستان میں شہر اور یونین کونسل

جانی خیل (انگریزی: Jani Khel) پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو ضلع بنوں میں واقع ہے۔[1]


جانی خیل
قصبہ and union council
ملکPakistan
پاکستان کی انتظامی تقسیمخیبر پختونخوا
ضلعضلع بنوں
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

خیبر پختونخوا کے جنوبی شہر بنوں سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع جانی خیل نامی علاقہ ہے، پختون قبیلہ، جانی خیل نے اس علاقہ کی بنیاد رکھی تھی،۔ اس کے مشرق میں ضلع لکی مروت اور جنوب میں جنوبی وزیرستان واقع ہیں۔، افغانستان میں ایک ضلع کا بھی نام جانی جیل ہے،

خیبر پختونخوا کے جنوبی شہر بنوں سے میران شاہ روڈ پر نیم قبائلی علاقے جانی خیل کی آبادی لگ بھگ 50 ہزار گھرانے 18 دیہات میں آباد ہیں۔

جانی خیل کے رہائشی بیشتر افراد کا تعلق اتمانزئی وزیر قبیلے سے ہے جو ملحقہ بکاخیل، بنوں اور شمالی وزیرستان میں بھی آباد ہیں۔

جانی خیل کے شمال میں بکاخیل، مغرب میں شمالی وزیرستان، جنوب میں لکی مروت اور ٹانک کے بیٹنی قبائل اور مشرق میں لکی مروت کے مروت قبائل آباد ہیں۔

جانی خیل میں زرعی زمین بہت کم ہے۔ لہذا اس علاقے کے زیادہ تر لوگوں کی زندگی کا دار و مدار محنت مزدوری، ٹرانسپورٹ، بیرونِ ملک بالخصوص سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ملازمتوں پر ہے۔ جب کہ تعلیمی یافتہ اور نیم تعلیم یافتہ افراد مختلف سرکاری اور نیم سرکاری اداروں سے وابستہ ہیں۔

گذشتہ دو دہائیوں سے امن و امان کی ابتر صورتِ حال دہشت گردی اور انتہا پسندی کے واقعات کے باعث علاقے میں موجود ڈگری کالج کا وجود برائے نام رہ گیا ہے۔ جب کہ دو اسکول سیکیورٹی فورسز کے بیرکس میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

علاقے کے 30 سے 35 فی صد افراد نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہے جب کہ انٹر میڈیٹ، گریجویشن اور ماسٹر ڈگری ہولڈرز کی تعداد بھی بہت کم ہے۔

غربت، پسماندگی اور وسائل نہ ہونے کے باوجود بھی جانی خیل میں ایم بی بی ایس ڈاکٹروں کی تعداد تقریباََ 20 جب کہ انتظامی افسران کی تعداد صرف دو ہے۔ جب کہ اسی علاقے میں سرکاری اسکولوں سے تعلق رکھنے والے اساتذہ کی تعداد 90 کے قریب ہے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Jani Khel"