جاگران (انگریزیَJagran) پاکستان کی ریاست آزاد کشمیر کا ایک قصبہ جو ضلع نیلم میں مظفرآباد سے 70 کلومیٹر (43 میل) کے فاصلہ پر واقع ہے یہ سطح سمندرسے 4050 فٹ کی بلندی پر واقع ہے،۔ [1] یہ قصبہ کنڈل شاہی سے کٹن کی جانب جانے والی سڑک پر واقع ہے، یہاں جنگلات اتنے گھنے ہیں کہ ان کے درمیان سے گزرتے ہوئے یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کسی سرسبز سرنگ سے گذر رہے ہیں، یہاں کے قابل دید مقامات تھونیاں، گھانسی اور پتلیان سر ہیں جن کی کشش سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے، پہاڑی مقامات کے دلدادہ اور ٹریکر حضرات کے لیے یہاں دلچسپی کے کافی سامان ہیں یہاں کے بعض علاقے سطح سمندر سے 4000 سے 14000فٹ تک کی بلندی پر ہیں۔

سرکاری نام
ملکپاکستان
ریاستآزاد کشمیر
ضلعضلع نیلم
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00)

حوالہ جات

ترمیم