وادی نیلم ( انگريزی: Neelam Valley ) پاکستان کی ریاست آزاد کشمیر میں ایک جنت نظیر وادی ہے۔ یہ مظفرآباد کے شمال اور شمال مشرق میں دریائے نیلم کے دونوں اطراف واقع ہے۔ یہ آزاد کشمیر کا سب سے بڑا ضلع ہے۔


وادیِ نیلم
وادی
سرکاری نام
وادی نیلم
وادی نیلم
وادی نیلم Neelum Valley is located in پاکستان
وادی نیلم Neelum Valley
وادی نیلم
Neelum Valley
متناسقات: 34°35′21″N 73°54′38″E / 34.5891°N 73.9106°E / 34.5891; 73.9106
ملک پاکستان
انتظامی تقسیم آزاد کشمیر
رقبہ
 • کل575 کلومیٹر2 (222 میل مربع)
بلندی1,615 میل (5,299 فٹ)
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)

وادی نیلم ضلع نیلم پر مشتمل ہے جس کی صدر مقام آٹھمقام ہے۔ اس کی دو تحصیلیں آٹھمقام اور شاردا ہیں۔

یہ وادی 144 کلومیٹر طویل ہے جو بلندوبالا پہاڑوں، گھنے جنگلات اور خوبصورت باغات پر مشتمل ہے۔ تا ہم اچھی سڑک نہ ہونے کی وجہ بہت کم سیاح یہاں آتے ہیں۔

موسم

ترمیم

یہاں گرمیوں میں موسم خوشگوار رہتا ہے اور سردیوں میں شدید سردی اور برف باری ہوتی ہے۔

آمدورفت

ترمیم

یہ وادی نیلم روڈ کے ذریعے مظفرآباد اور ملک کے دوسرے حصوں سے ملی ہوئی ہے جو کیل تک جاتی ہے۔ یہ سڑک مظفرآباد سے آٹھمقام تک اچھی حالت میں ہے اور ہر طرح کی گاڑیوں کے لیے موزوں ہے تاہم کیرن سے کیل تک سڑک کی حالت اچھی نہیں اورنیچے فرش والی گاڑیوں کے لیے موزوں نہیں۔

مسافر ویگنیں مظفرآباد سے آٹھمقام اور شاردہ تک ہر 30 منٹ بعد چلتی ہیں۔ جب موسم ٹھیک ہو تو مظفرآباد سے کیل کے درمیان بسیں روزانہ چلتی ہیں۔ وادی کے دور دراز علاقوں تک رسائی کے لیے جیپیں اور گھوڑے بھی دستیاب ہیں۔کیل سے تاوبٹ تک کچی روڈ ہے جس پر جیپیں بھی چلتی ہیں

سردیوں میں نیلم روڈ کیل سے اگے شدید برف باری کی وجہ سے بند ہو جاتا ہے اوروادی کے بالائی علاقوں تک رسائی بہت مشکل ہو جاتی ہے۔تاہم مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت راستے کو بحال کرتے ہیں

مواصلات

ترمیم

پاکستان آرمی کا ذیلی ادارہ اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن ( ایس سی او) وادی کے مختلف شہروں اور قصبوں میں ٹیلی فون اورانٹرنیٹ سروسزفراہم کرتا ہے۔ اس وقت نیلم ویلی کے بیشتر حصے میں ایس سی او نے اپنا کام شروع کررکھا ہے جوار باڑیاں کنڈل شاہی کٹن جاگراں اٹھمقام شاردہ دواریاں کیل گریس اور تاوبٹ میں سروس کا آغاز کر دیا ہے اسی کے ساتھ وادی میں انٹرنیٹ کی سہولت بھی میسر کردی گئی ہے اٹھمقام شاردہ اور کیل میں 3G سروس کا آغاز ہو چکا ہے جب کے دوسرے علاقوں میں بھی سروس پر کام ہورہا ہے

حوالہ جات

ترمیم