جبل القرطلہ
قرطالہ پہاڑ یا قرطلہ ایک فعال آتش فشاں ہے اور جزائر القمر کا بلند ترین مقام ہے جو سطح سمندر سے2,361 میٹر (7,746 فٹ) بلندی پر ہے۔ یہ دو شیلڈ آتش فشاں میں سے سب سے جنوبی اور بڑا ہے جو گرانڈے کومور جزیرہ تشکیل دیتا ہے، جو جزائر القمر کا سب سے بڑا جزیرہ ہے۔ قرطالہ آتش فشاں بہت فعال ہے، جو انیسویں صدی سے اب تک بیس سے زیادہ مرتبہ پھٹا ہے۔ بار بار پھٹنے سے آتش فشاں کی 3x4 کلومیٹر کی چوٹی، کالڈیرا، بن گئی ہے، لیکن جزیرہ بڑی حد تک وسیع تباہی سے بچ گیا ہے۔ 17 اپریل، 2005ء اور 29 مئی، 2006ء کو لاوے کے اخراج کے بعد اس کا غیر فعالیت کا دور ختم ہوا۔