آتش فشاں (فارسی سے آتش یعنی آگ اور فشان یعنی اگلنے والا یا برسانے والا۔ عربی: برکان. انگریزی: Volcano) سے مراد ایسا مخروطی پہاڑ جس کا دہانہ قیف نما ہو جس میں سے گرم مادہ نکلتا ہو۔ دہانے سے راستہ بطن ارض میں گہرائی تک جاتا ہو۔ جس کے ذریعے گیس، لاوا اور بھاپ سطح ارض پر برآمد ہوتی ہے۔ آتش فشاں کا پہاڑ ہونا ضروری نہیں۔

آتش فشاں کی ساخت:
1.تفتال خانہ
2. سنگ‌بستر
3. نالی
4. پایہ / بنیاد
5. سِل
6. شاخی نلی
7. خارج شدہ راکھی تہیں
8. کوکھ
9. خارج شدہ لاوی تہیں
10. گلہ
11. طفیلی مخروط
12. لاوا کا بہاؤ
13. نکاس
14. دہانہ
15. راکھ کا دُھواں
الاسکا کے کلیولینڈ کا آتش فشاں، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے لی گئی تصویر - مئی 2006۔
فلپائن کے ماؤنٹ پیناٹوبو کے آتش فشاں پھتنے سے راکھ کا اڑنا- تصویر 1991

دراصل وہ نشیب جس سے مادہ نکلتا ہو وہ آتش فشاں کہلاتا ہے اور برآمد شدہ مادے سے مخروطی پہاڑ متشکل ہوتا ہے۔

آتش فشانوں کی اقسام

ترمیم

آتش فشاں پہاڑوں کی فعالیت کے اعتبار سے تین بڑی اقسام ہیں :

  1. زندہ آتش فشاں
  2. خفتہ آتش فشاں
  3. مردہ آتش فشاں

زندہ آتش فشاں

ترمیم
 
جزیرۂ سسلی پر واقع مشہور کوہ ایٹنا، جو دنیا کا متحرک ترین آتش فشاں ہے

وہ آتش فشاں جن میں آتش فشانی کا عمل گاہے بگاہے ہوتا رہتا ہے اور لاوا وغیرہ کا اخراج تھوڑے وقفے سے جاری رہتا ہے اور اس عمل میں طویل عرصہ حائل نہیں رہتا زندہ آتش فشاں کہلاتے ہیں۔ ان میں مادے کے اخراج کی رفتار کم زیادہ ہوتی رہتی ہے۔

خفتہ آتش فشاں

ترمیم

بعض آتش فشاں خاصے طویل عرصے تک خاموش رہتے ہیں اس کے بعد یکایک آتش فشانی شروع کر دیتے ہیں ان کو خفتہ آتش فشاں کہتے ہیں۔

مردہ آتش فشاں

ترمیم

ایسے آتش فشاں جن سے کسی زمانے میں آتش فشانی ہوتی تھی مگر اب اس کا کوئی امکان نظر نہیں آتا، یہ آتش فشاں مردہ آتش فشاں کہلاتے ہیں۔

پلیٹ ٹیکٹانکس

ترمیم
 
مختلف آتش فشانی چٹانوں کے حدود کو بتانے والا خاکہ۔

دُنیا کے اہم ترین آتش فشاں

ترمیم

متعلقہ مضامین

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم