جدید کتب خانہ اسکندریہ

ببلیوتھیکا الیگژینڈریہ ( اسکندریہ کا جدید کتب خانہ ) Bibliotheca Alexandrina ( لاطینی [1] بمعنی "لائبریری آف اسکندریہ" (مصری عربی: مكتبة الإسكندرية)‏ Maktabet al-Eskendereyya، مصری عربی: [mækˈtæb(e)t eskendeˈɾejjæ] ) مصری شہر اسکندریہ میں بحیرہ روم کے ساحل پر ایک بڑا کتب خانہ اور ثقافتی مرکز ہے۔ یہ جدید کتب خانہ اسکندریہ قدیم کتب خانہ کی یادگار ہے جو قدیم زمانے میں نیست و نابود کر دیا گیا تھا۔ قدیم کتب خانے کو بحال کرنے کا خیال 1974 میں لوگوں کے ذہن میں آیا اور جامعہ اسکندریہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی۔ اس کے لیے ‍ ‍ زمینیں خریدی گئیں اور تعمیرات کا کام 1995 میں شروع کیا گیا۔ تقریباً 220 ملین امریکی ڈالر خرچ ہوئے۔ کتب خانہ کا باضابطہ افتتاح 16 اکتوبر 2002 کو کیا گیا۔ 2010 میں کتب خانے کو فرانس کے قومی کتب خانے نے 500,000 کتابوں کا عطیہ دیا۔

جدید کتب خانہ اسکندریہ
Library of Alexandria
مكتبة الإسكندرية
Bibliotheca Alexandrina
Map
31°12′32″N 29°54′33″E / 31.20889°N 29.90917°E / 31.20889; 29.90917
محل وقوعمصر
ٹائپقومی کتب خانہ
قیام16 اکتوبر 2002؛ 21 سال قبل (2002-10-16)
رسائی اور استعمال
ممبر16,322 (2012)
دیگر معلومات
مدیرمصطفیٰ الفیکی
ویب سائٹwww.bibalex.org


جدید کتب خانہ اسکندریہ
جدید کتب خانہ اسکندریہ

لائبریری میں 80 لاکھ کتابوں کے لیے الماریوں کی جگہ فراہم ہے۔مرکزی ریڈنگ روم 20,000 مربع میٹر (220,000 مربع فٹ) پر محیط ہے۔ اس کے احاطے میں ایک کانفرنس سینٹر بھی ہے۔ اس کے علاوہ نقشوں، ملٹی میڈیا، نابینا اور بصارت سے محروم افراد، نوجوانوں اور بچوں کے لیے خصوصی لائبریریاں، چار عجائب گھر، عارضی نمائشوں کے لیے چار آرٹ گیلریاں، 15 مستقل نمائشیں، ایک سیارہ اور مخطوطات کی بحالی کی لیبارٹری وغیرہ کی سہولیات یہاں موجود ہیں۔

تاریخ ترمیم

 
لائبریری کا بحیرہ روم کی طرف کا منظر
 
اسکندریہ کتب خانے کا اندرونی منظر

لائبریری کی خدمات ترمیم

مرکزی لائبریری ترمیم

8 ملین کتابیں رکھی جا سکتی ہیں۔ [2]

چھ خصوصی لائبریریاں ترمیم

  • آرٹس اور ملٹی میڈیا لائبریری
  • بصارت سے محروم افراد کے لیے طحہٰ حسین لائبریری
  • بچوں کی لائبریری
  • دی ینگ پیپلز لائبریری
  • مائیکروفارمز لائبریری
  • نایاب کتب اور خصوصی مجموعہ لائبریری [3]

متعلقہ مضامین ترمیم

  • ببلیوتھیکا الیگزینڈرینا کی 100 عظیم ترین مصری فلمیں۔
  • پلانیٹیریم سائنس سینٹر

حوالہ جات ترمیم

  1. Pamela Spence Richard، Wayne A. Wiegand، Marija Dalbello (26 مئی 2015)۔ A History of Modern Librarianship: Constructing the Heritage of Western Cultures۔ Libraries Unlimited۔ صفحہ: 170۔ ISBN 978-1-61069-099-7۔ اخذ شدہ بتاریخ 3 جولائی 2020 
  2. "Bibliotheca Alexandrina Overview"۔ Bibliotheca Alexandrina۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اکتوبر 2016 
  3. "Overview – Bibliotheca Alexandrina"۔ www.bibalex.org (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مارچ 2018