جذبات کی درجہ بندی ، طریقہ جس سے ہم ہر ایک جذبہ کی تمیز کرسکتے ہیں، جذبات کی تحقیق اور موئثر سائنس میں ایک متنازع مسئلہ ہے۔ محققین نے جذبات کی درجہ بندی ان دو بنیادی نقطہ نظر سے کی ہیں:

  1. کہ جذبات علاحدہ اور بنیادی طور پر مختلف تعمیرات ہیں۔
  2. کہ جذبات کو گروہ بندیوں میں جہتی بنیادوں پر نمایاں کیا جا سکتا ہے۔
چارلس لے برن اور جے پاس کے رنگین انٹیگلیو چھپائی جس میں سولہ جذبات کے چہرے کے تاثرات کو دکھایا گیا ہے

جذبات علاحدہ اقسام کی صورت میں ترمیم

نظریہ علاحدہ جذبات کے مطابق تمام انسانوں کے پاس بنیادی جذبات کا ایک پیدائشی سیٹ ہوتا ہے جسے ہر ثقافت میں جانا جاتا ہے۔ ان بنیادی جذبات کو "علاحدہ" اس لیے کہا جاتا ہے کیونکہ انھیں مانا جاتا ہے کہ یہ کسی فرد کے چہرے کے تاثرات اور حیاتیاتی اعمال سے پہچانا جا سکتا ہے۔ نظریہ سازوں نے اس بات کا تعین کرنے کے لیے مطالعات کی ہیں کہ کون سے جذبات بنیادی ہیں۔ ایک مشہور مثال پال ایکمین اور ان کے ساتھیوں کا 1992 کا بین الثقافتی مطالعہ ہے جس میں انھوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ چھ بنیادی جذبات غصہ ، بیزاری ، خوف ، خوشی ، اداسی اور حیرت ہیں۔ ایکمین وضاحت کرتا ہے کہ ان میں سے ہر ایک جذبہ کے ساتھ مخصوص خصوصیات منسلک ہیں، جو انھیں مختلف پیمانے پر اظہار کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ہر جذبہ انفرادی جذباتی حالت ہونے کی بجائے ایک علاحدہ قسم ہوتا ہے۔

بنیادییت پر بحث ترمیم

انسانوں کا ذاتی مشاہدہ ہے کہ جذبات ہم سب میں واضع طور پر ایک ہی سی ہیں۔ شناخت کی اس ظاہری آسانی نے بہت سے جذبات کی نشان دہی کی ہے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ تمام لوگوں میں بنیادی اور عالمگیر ہیں۔ تاہم، ماہرین کے درمیان ہونے والی بحث نے ہماری جذبات کی اس سمجھ پر سوال اٹھایا ہے۔ حالیہ برسوں میں جذبات کے مختلف نظریات پر پیشرفت کے بارے میں بحث ہوئی ہے۔

"بنیادی جذبات" کی بنیاد پر، غصہ، اداسی یا خوف جیسا جذبہ، دماغ میں محرک یا واقعہ کا اندازہ لگا کرسمجھنے والے کے مقاصد یا بقا کے لحاط سے اجاگر ہوجاتا ہے ۔ خاص طور پر، مختلف جذبات کے کام، اظہار اور معنی، حیاتیاتی طور پر ایک دوسرے سے مختلف ہونے کو فرض کیا جاتا ہے۔ بہت سے بنیادی جذبات کے نظریات میں عام خیال یہ ہے کہ ایسے عملی علامات ہونے چاہئیں جو مختلف جذبات کو الگ کرتے ہیں: ہمیں یہ بتانے کے قابل ہونا چاہیے کہ کسی شخص کی دماغی سرگرمی اور/یا جسمانیات کو دیکھ کر معلوم کرسکے کہ وہ شخص کون سا جذبہ محسوس کر رہا ہے۔