جذبوں کا اعلامیہ یا حقوق و جذبات کا اعلامیہ[1] جو جذبوں اور حقوق کا اعلامیہ بھی کہلاتا ہے ہزار آٹھ سو اڑتالیس اور اس کے بعد آنے والی دہائیوں میں ملک میں عورتوں کے حقوق کی خبریں پھیلانے تے میں اہم ترین محرک بنا، 1848ء کی اس دستاویز پر 68 عورتوں اور 32 مردوں نے یعنی کل ملا کر 100 افراد نے دستخط کیے اس اعلامیہ کا ایک ابتدائیہ ہے جس میں عورتوں کے حقوق کو اجاگر کیا گیا ہے اس کے بعد ان جذبات کی فہرست بنائی گئی ہے جو اس استحصال کو وضاحت سے بیان کرتے ہیں۔[2][3]

جذبات

ترمیم

اس فہرست میں بتایا گیا ہے کہ مردوں نے عورتوں کی زندگیوں میں کہاں کہاں رکاوٹیں رکھی ہیں ان رکاوٹوں کا خلاصہ کچھ یوں ہے؛

  • عورتوں کے پاس حق رائے دہی نہ ہونا۔
  • ایسے قوانین کا عورتوں پر اطلاق ہونا جن کے بنانے میں عورت کی آواز شامل نہ تھی۔
  • عورتوں کو ان حقوق سے بھی محروم رکھنا جو جہالت میں ڈوبے اور بچلے درجے کے مقامی اور غیر مقامی مردوں کو بھی حاصل ہیں۔
  • شادی شدہ عورت کو قانون کی آنکھ سے شہری حقوق کے حوالے سے بالکل اوجھل رکھنا، یہاں تک کہ جائداد کا کوئی حق نہ دینا۔
  • عورت سے جائداد کا ہر حق لے لینا اور وہ مزدوری بھی لے لینا جو اس نے خود کمائی۔
  • شوہر کی تابعداری اور حاکمیت کی آڑ لے کر مجبور عورت سے غلط کام کروانا۔
  • غیر شادی شدہ عورت کو صرف جائداد کی مالک ہونے کی حیثیت میں ٹیکس ادا کرنے کے لیے ہی یاد رکھنا۔
  • تمام ملازمتوں میں عورت کو کم مواقع دینا اور موقع ملنے پر بھی کم تنخواہ دینا۔
  • زیادہ با عزت اور با ثروت عہدوں اور شعبوں جیسا کہ طب اور قانون سے عورتوں کو دور رکھنا۔
  • اعلیٰ تعلیم کے حصول سے دور رکھنا۔
  • کلیسا کے معاملات میں عورت کو صرف کسی ذیلی درجے میں شریک رکھنا۔
  • عورت کے اپنی ذات پر اعتماد کو ٹھیس پہنچانا اور اس کی عزت نفس کو مجروح کرنا تاکہ وہ خوشی سے ماتحتی کی زندگی گزارے۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم

حواشی

  1. Library of Congress. The Learning Page. Lesson Two: Changing Methods and Reforms of the Woman's Suffrage Movement, 1840–1920. "The first convention ever called to discuss the civil and political rights of women.۔.(excerpt)"۔ Retrieved on اپریل 4, 2009.
  2. North Star، جولائی 28, 1848, as quoted in Frederick Douglass on Women's Rights، Philip S. Foner, ed. New York: Da Capo Press, 1992, pp. 49-51; originally published in 1976
  3. Elizabeth Cady Stanton؛ Susan B. Anthony؛ Matilda Joslyn Gage؛ Ida Husted Harper، مدیران (1881)۔ History of Woman Suffrage: 1848–1861۔ New York: Fowler & Wells۔ ج 1۔ ص 74

کتابیات

  • "The Rights of Women"، The North Star" (جولائی 28, 1848)
  • "Bolting Among the Ladies"، Oneida Whig (اگست 1, 1848)
  • Tanner, John. "Women out of their Latitude" Mechanics' Mutual Protection (1848)