جزائر عالم (انگریزی: The World Islands) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے ساحلوں پر خلیج فارس میں زیر تعمیر مصنوعی مجموعہ جزائر ہیں جنہیں دنیا کے براعظموں کی شکل میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ یہ منصوبہ دبئی ہی میں زیر تعمیر مصنوعی جزائر نخیل سے متاثر ہوکر شروع کیا گیا۔ جزائر عالم 250 سے 300 چھوٹے نجی مصنوعی جزیروں پر مشتمل ایک مجموعہ جزائر ہے جنہیں 4 زمرہ جات میں تقسیم کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ 2008ء میں مکمل ہوگا۔

فائل:The world Dubai islands.jpg
جزائر عالم کا تصوراتی خاکہ
فائل:The world Dubai.jpg
جزائر دنیا کا نشان امتیاز

ہر جزیرے کا رقبہ 23،226 مربع میٹر سے 83،613 مربع میٹر (250،000 سے 900،000 مربع فٹ یا 5.74 سے 20.66 ایکڑ) تک ہے جبکہ ہر جزیرے کے درمیان 50 سے 100 میٹر پانی ہوگا۔ جزائر 9 کلومیٹر طویل اور 6 کلومیٹر عریض علاقے پر محیط ہوں گے جن کے گرد بیضوی شکل کا ایک دائرہ قائم ہوگا۔ ان جزائر کے درمیان سفر کے واحد ذرائع کشتی یا ہیلی کاپٹر ہوں گے۔ ان جزائر کی قیمت 6.85 ملین ڈالرز سے شروع ہوتی ہیں جبکہ اوسط قیمت 25 ملین ڈالرز بنتی ہے۔

جزائر عالم کے منصوبے پر کل 1.8 ارب ڈالرز کی لاگت آئے گی۔ جزائر نخیل پراپرٹیز (نخیل کارپوریشن) کی ملکیت ہیں اور یہی ادارہ انھیں تعمیر کر رہا ہے۔

مجموعہ جزائر دبئی کے ساحل سے 4.1 کلومیٹر دور نخیل جمیرہ کے قریب اور برج العرب اور پورٹ رشید کے درمیان واقع ہے۔

متعلقہ مضامین

ترمیم

جزائر نخیل

دبئی

برج العرب

بیرونی روابط

ترمیم

باضابطہ ویب گاہآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ theworld.ae (Error: unknown archive URL)

جزائر عالمآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ guide.theemiratesnetwork.com (Error: unknown archive URL)

جزائر عالم کا خلائی منظر ویکی میپیا پر

جزائر عالم کا دلکش منظرآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ pub.tv2.no (Error: unknown archive URL)