جزیرہ روڈز
Rhodes island
رقبہ 542 مربع میل۔ بحیرہ ایجین میں یونان کا جزیرہ۔ علاقہ کوہستانی اور جنگلاتی ہے۔ آب و ہوا خوشگوار اور زمین زرخیز ہے۔ انگور اور بعض دوسرے پھل بہتات سے پیداہوتے ہیں۔ قدیم تاریخ میں اس جزیرے کا اکثر ذکر آتا ہے۔ ترکوں سے 1523ء میں اس جزیرے کو عیسائیوں سے چھینا تھا۔ 1912ء میں اس پر اٹلی کا قبضہ ہو گیا۔ 1947ء میں یہ یونانیوں کو مل گیا۔ یہ بندرگاہ بھی ہے اور بحری اڈا بھی۔
ویکی ذخائر پر جزیرہ روڈز سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |