جزیرہ شیدور(English: Shidvar) (جسے دشتور، شتور بھی کہاجاتاہے)خلیج فارس میں حفاظت یافتہ علاقہ ہے۔ یہ جزیرہ لاوان جزیرہ کے مشرق میں چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ انتظامی لحاظ سے دونوں جزیرے صوبہ ہرمزگان کا حصہ ہیں۔ جزیرہ شیدور اور لاوان انسانی آبادی کے مسکن نہیں ہیں تاہم بہت سے ساحلی پرندے، جانور اور زیر آب آبی مخلوقات کی حفاظت کی غرض سے اور ان کی نسلوں کو معدوم ہونے سے بچانے کے لیے شیدور کو جنگلی حیات کی پناہگاہ قراردیاہواہے۔ اس جزیرے کا نام لفظ شتر سے موسوم ہے جس کا معنی اونٹ ہے۔ وہیں سے لفظ بگڑ کر شیدور، شتور یا دشتور ہو گیاہے۔ سال 1999 میں رامسار کی قرارداد کے تحت اس علاقے کو جائے رامسار قرار دے دیاگیاہے۔

ہرمزگان کے جزائر لاوان اور شیدور میں پائی جانے والی جنگلی حیات کی تصاویر

حوالہ جات

ترمیم

ایران میں پائی جانے والی جنگلی حیات قسط پنجمآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urdumovies.net (Error: unknown archive URL)

مزید دیکھیے

ترمیم