جسم میں پانی کا جمع ہونا

ورم جو کسی خونابی جوف یا رابطے کے ریشے میں مائع کے حد سے زیادہ جمع ہونے سے پیدا ہوتا ہے۔

ورم ، جسے سیال کا جمع ہونا یا سوجن بھی کہا جاتا ہے، اس عارضہ میں جسم کی بافتوں میں سیال جمع ہو جاتا ہے۔ [1] جس سے عام طور پر، ٹانگیں یا بازو متاثر ہوتے ہیں۔ [1] علامات میں جلد میں کھنچائو، جسم کے اس حصہ کا بھاری محسوس ہونا شامل ہو سکتا ہے اور متاثرہ جوڑوں کو حرکت دینا بھی مشکل ہوسکتا ہے۔ [1] دیگر علامات بنیادی وجہ پر منحصر ہیں۔ [2]

ورم
مترادفورم، اڈیما، جسم میں پانی بھر جانا، ڈراپسی، جسم بھول جانا، ہائیڈروپسی، سوجن
"پٹانگ" اڈیما
تلفظ
اختصاصدل کی امراض, گردے کے امراض
علاماتجلد کھنچتی محسوس ہوتی ہے اور وہ حصہ بھاری محسوس پوتا ہے[1]
عمومی حملہاچانک یا بتدریج[2]
وجوہاتوینس کی کمی، دل کی خرابی، گردوں کے مسائل، پروٹین کی کم سطح، جگر کے مسائل، گہری رگوں کا تھرومبوسس، لیمفیڈیما[1][2]
تشخیصی طریقہایک جسمانی جانچ کی بنیاد پر[3]
علاجوجوہات پر مبنی[2]

وجوہات میں رگوں کی کمی سقوط قلب، گردے کے مسائل پروٹین کی کم سطح، جگر کے مسائل گہری رگ تھرومبوسس سوزش، خون کی نالیوں کا استسقاء بعض ادویات، اور لمپیڈیما شامل ہو سکتے ہیں۔ [1][2] یہ طویل عرصے تک بیٹھنے یا کھڑے رہنے اور ماہواری یا حمل کے دوران بھی ہو سکتا ہے۔ [1] یہ حالت اس وقت زیادہ تشویشناک ہوتی ہے جب یہ اچانک شروع ہو جائے، یا درد یا سانس کی قلت موجود ہو۔ [2]

علاج، عارضہ کی بنیادی وجہ پر منحصر ہوتا ہے۔ [2] اگر بنیادی طریقہ کار میں سوڈیم کی برقراری شامل ہے، نمک کی مقدار میں کمی اور پیشاب آور ادویات کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ [2] ٹانگوں کو اونچا کرنا اور دبائو والی جرابیں استعمال کرنا ٹانگوں کے ورم کے لیے مفید ہو سکتا ہے۔ [3] بوڑھے افراد عام طور پر زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ [3] یہ لفظ یونانی لفظ οἴδημα oídēma سے ہے جس کا مطلب ہے ' سوجن '۔ [4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج Causes and signs of edema (انگریزی میں). Institute for Quality and Efficiency in Health Care (IQWiG). 2016. Archived from the original on 2021-08-29. Retrieved 2019-12-08.
  2. ^ ا ب پ ت ٹ ث ج چ "Edema - Cardiovascular Disorders"۔ Merck Manuals Professional Edition۔ 2019-10-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-12-08
  3. ^ ا ب پ "Edema: Causes, Symptoms, Diagnosis & Treatment"۔ familydoctor.org۔ 2019-08-01 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-12-23
  4. Henry Liddell۔ "A Greek-English Lexicon, οἴδ-ημα"۔ www.perseus.tufts.edu۔ 2015-07-07 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2019-12-08