ماہر قانون

پیدائش

ترمیم

محمد شیراز کیانی 6 اگست 1965ء کو تحصیل ڈڈیال کے گاؤں حویلی بگال میں پیدا ہوئے،[1]

تعلیم

ترمیم

ابتدائی تعلیم ہائی اسکول ڈڈیال اور گورنمنٹ ڈگری کالج ڈڈیال سے حاصل کرتے ہوئے 1985ء میں آزادجموں کشمیر یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کی سال 1989ء میں یونیورسٹی لا کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی جامعہ پنجاب میں سال 1988ء میں کشمیر سٹوڈنٹ کونسل کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے منتخب ہوئے،[2]

وکالت

ترمیم

1989ء سے 1995ء تک بطور وکیل میرپور اور ڈڈیال میں پریکٹس شروع کر دی سال 1991ء میں بار ایسوسی ایشن ڈڈیال آزاد کشمیر کے نائب صدر منتخب ہوئے،

بطور جج

ترمیم

اکتوبر 1995ء میں سول جج کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی اور اپنے عدالتی کیرئیر کا آغاز کیا، 2003ء میں سینئر سول جج 2006ء میں ایڈیشنل جج اور 2010ء میں بطور ڈسڑکٹ ایڈیشنل سیشن جج ترقیاب ہوئے آپ کی اعلیٰ کارکردگی پر ہائی کورٹ کی جانب سے 2003ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا 1996ء اور 2001ء کے عام انتخابات میں بطور ریٹرینگ آفیسر فرائض سر انجام دیے سال 2011ء میں بطور ڈسڑکٹ ریٹرینگ آفیسر کے فرائض سر انجام دیے، 2014ء میں جسٹس محمد شیراز کیانی کو جج احتساب وبینکنگ کورٹ میرپور تعینات کیا گیا، 2015ء کے آغاز میں آپ کو چیئرمین سروس ٹریبونل آزاد جموں و کشمیر کونسل کا اضافی چارج دیا گیاء بطور جوڈیشل آفیسر آپ نے 2003ء میں شریعہ اکیڈمی اسلام آباد میں اسلامی قوانین کا کورس کیا اور اسی دوران سوڈان، مصر و دیگر ممالک کا دورہ بھی کیا اور اُن کے عدالتی نظام سے متعلق تمام شرکاء کورس کے ساتھ مطالعاتی دورہ کیا اپنے جوڈیشل کیرئیر میں جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد اور لاہور میں کئی عدالتی تربیتی کورسز اور کانفرنسز میں شرکت کی جسٹس محمد شیراز کیانی کے 20سالہ بے داغ اور شاندار عدالتی کیرئیر کو مدنظر رکھتے ہوئے 23ستمبر 2015ء کو آپ عدالت العالیہ آزاد جموں کشمیر کا جج تعینات کر دیا گیا، اپنے ساڑھے پانچ سالہ عرصہ تعیناتی بطور جج ہائی کورٹ کئی اہم نوعیت کے فیصلے کیے اور کثیر تعداد میں یہ فیصلے پاکستانی جراید و اخبارات میں شائع ہوئے، 2017ء میں برطانیہ کی کراؤن کورٹ نے خصوصی طور پر جسٹس محمد شیراز کیانی کو مدعو کیا اور برطانیہ کے جوڈیشل سسٹم پر بریفنگ دینے کے بعد ایک مقدمہ کی سماعت کے دوران بطور آبزرو جج کے ساتھ بیٹھایا اور ساری کارروائی کا حصہ بنایا 2020ء میں آپ کو اضافی طور پر ایڈمنسٹریٹو جج ہائی کورٹ کا منصب سونپا گیا، آپ مسٹ یونیورسٹی کی سینٹ کمیٹی کا بھی حصہ رہے،[3]

جسٹس محمد شیراز کیانی نے آزاد جموں و کشمیر عدالت العالیہ کے قائمقام چیف جسٹس کی حیثیت سے 24 مارچ 2021ء کو حلف اٹھایا،[4]

وفات

ترمیم

3 مئی 2021ء کو وفات پا گئے ،

حوالہ جات

ترمیم
  1. "آرکائیو کاپی"۔ 04 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مئی 2021 
  2. "آرکائیو کاپی"۔ 04 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مئی 2021 
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 04 مئی 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 مئی 2021 
  4. https://dailykashmirexpress.com/web/2021/03/24/%D8%AC%D8%B3%D9%B9%D8%B3-%D8%B4%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%DB%8C%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D9%86%DB%92-%D9%82%D8%A7%D8%A6%D9%85%D9%82%D8%A7%D9%85-%DA%86%DB%8C%D9%81-%D8%AC%D8%B3%D9%B9%D8%B3-%D8%B9%D8%AF/[مردہ ربط]