جعفر علی نقوی بن سید قطب علی بستی کے رہنے والے ممتاز عالم دین، حنفی فقیہ اور صوفی و داعئ اسلام تھے۔ سید احمد بریلوی کے ہاتھ پر بیعت کی اور ان کے ساتھ متعدد جنگوں میں شرکت کی۔ جنگ بالاکوٹ کے بعد اپنے وطن واپس آ گئے اور علاقہ میں دعوت و تبلیغ کا کام کیا۔ ضلع بستی، گورکھپور، چھپرا و گونڈہ و ترائی نیپال میں دعوت و تبلیغ کی، کثرت سے کرامات کا ظہور ہوا۔ سید احمد بریلوی کے حالات پر ایک کتاب "منظورۃ السعداء" تحریر کی۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. تفصیل کے لیے دیکھیں: عبید اللہ الاسعدی: حیات جعفر، مکتبہ احسان، لکھنؤ، 2012ء۔