جغرافیائی چوٹی
چوٹی کسی سطح پر وہ نقطہ ہوتا ہے جو اپنے قریب واقع اردگرد کے دیگر مقامات سے بلند ہو۔ یہ اصطلاح عموماً صرف پہاڑوں کے ان مقامات کے لیے استعمال کی جاتی ہے جن کی بلندی اضافی قابلِ قدر ہو یا پھر اپنے سے بلند ایک دوسرے نقطے سے قابلِ قدر فاصلے پر واقع ہوں۔ مثال کے طور پر ایک پہاڑ پر کئی چوٹیاں ہو سکتی ہیں تاہم ایک چوٹی سے قریب پڑے ایک بڑے پتھر کو چوٹی نہیں مانا جاتا۔ ایک اونچی چوٹی کے قریب واقع دوسری چوٹیوں کو جو بلندی اضافی یا فاصلے کی مخصوص حدوں تک نہ پہنچ پائیں، اونچی چوٹی کی ذیلی چوٹیاں کہا جاتا ہے اور اسی پہاڑ کا حصہ مانا جاتا ہے۔ بین الاقوامی طور پر عموماً اگر کسی چوٹی کی بلندی اضافی کم از کم 30 میٹر یا اس سے زائد ہو تو اسے علاحدہ ذیلی چوٹی اور اگر بلندی اضافی 300 میٹر یا اس سے زیادہ ہو تو اسے علاحدہ پہاڑ مانا جاتا ہے۔
ویکی ذخائر پر جغرافیائی چوٹی سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |