جلسہ تقسیم اسناد
دنیا بھر کے اعلٰی تعلیمی اداروں جیسے کہ کالج اور یونیورسٹی میں میں عمومًا ہر سال بڑے پیمانے پر جلسہ تقسیم اسناد منعقد ہوتا ہے۔ اس جلسے کے دوران فارغ التحصیل طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کیے جاتے ہیں۔ جلسے کے دوران تعلیمی اداروں کی کارکردگی اور پیش قدمیوں پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ جلسے میں مشاہیر کو خطاب کی غرض سے بلایا جاتا ہے۔ اسناد کی تقسیم کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات تعلیم میں مقام اول پانے والے طالب علموں میں سونے کے تمغے تقسیم کیے جاتے ہیں۔ طلبہ و طالبات جو سندیں حاصل کرنے والے ہونے ہیں، وہ خصوصی لباس پہنتے ہیں جسے گون (gown) کہا جاتا ہے۔
جلسہ تقسیم اسناد جدید طرز کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے علاوہ دینی مدراس میں بھی منعقد ہوتے ہیں۔ مدارس اسلامیہ میں عمومًا ایسے موقعوں پر مذہبی رنگ چھایا ہوتا ہے۔ خطاب کرنے والے ادارے کے مہتممین، مدرسین، جید علما اور کبھی کبھی سرکردہ مسلمان شخصیات ہوتے ہیں۔[1]
حوالہ جات
ترمیمconvocation یا جلسہ تقسیم اسناد کے لغوی معنوں کے لئے ویکی لغت میں دیکھیے۔ |