جمال ہاشمی
تبو (اداکارہ) کے والد جمال علی ہاشمی ماضی میں ایک معروف پاکستانی اداکار تھے، جمال ہاشمی نے بھارتی شہر حیدرآباد کے مسلمان گھرانے میں رضوانہ نامی خاتون ٹیچر سے شادی کی تھی، شادی کے بعد وہ اپنے شوہر جمال ہاشمی کے ہمراہ پاکستان منتقل ہو گئی تھیں۔
مگر اس دوران میاں بیوی میں بہت زیادہ جھگڑے شروع ہو گئے اور نوبت طلاق تک پہنچ گئی، جس کے بعد جمال بھی پاکستانی فلم انڈسٹری کو چھوڑ کر حیدرآباد شفٹ ہو گئے۔
جمال ہاشمی کو پاکستانی فلم انڈسٹری میں متعارف کروانے کا سہرا پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر علی آفان صدیقی کے سر ہے۔
تبو کے والد بیٹیوں کے فلم انڈسٹری میں کام کرنے کے سخت مخالف تھے، اسی لیے وہ اپنی بیٹیوں کو بھی چھوڑ کر ایک گمنامی کی زندگی بسر کرنے لگے، ان کا ماننا تھا کہ فلمی دنیا میں لڑکیوں کا کام نہیں۔
یاد رہے کہ تبو نے انڈسٹری میں انگلش، تامل، تلگو، ہندی، بنگالی، ملیالم اور مراٹھی فلموں میں کام کیا ہے