جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان

جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان، پاکستان کی سب سے بڑی مدارس اسلامیہ کی تنظیم [1]ہے جو طلبہ کو اتحاد و اخوت کا درس دیتی ہے۔اِس کی بنیاد 10محرم الحرام1395ھ مطابق13 جنوری1975ء[2] کو قاری ابوطیب نے لاہور میں رکھی۔[3]

نصب العین جمعیت طلبہ عربیہ

ترمیم

جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کا نصب العین یہ ہے کہ قرآن و سنت کی روشنی میں اپنی اور بندگانِ خدا کی زندگی کی تعمیر کرتے ہوئے رضائے الٰہی کا حصول۔[2]

مقاصد

ترمیم

اِس کے مقاصد درج ذیل ہیں[4]

1۔طلبہ کو اسلام کا تحقیقی علم حاصل کرنے اور اس کو عملاً اپنانے کی دعوت دینا۔

2- دینی مدارس کے ایسے طلبہ جو عقائد اسلام کے تحفظ اور قرآن و سنت کے مطلوبہ انقلابِ امامت کا جذبہ رکھتے ہوں، جمعیت کے تحت منظم کرنا۔

3- جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان سے وابستہ طلبہ کے لیے اسلام اور جدید علوم کے گہرے مطالعے، اخلاق و کردار کی تطہیر و تعمیر، تحریر و تقریری، ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کے فروغ کا موثر انتظام کرنا۔

4- اختلافی مسائل میں طلبہ کے اندر اعتدال پیدا کرنا اور انھیں فرقہ واریت، شخصیت پرستی اور سیاسی اور علاقائی تعصبات سے بالاتر رکھتے ہوئے اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنََ ِخْوَۃٌ کا مصداق بنانا اور اسلامی انقلاب برپا کرنے کے لیے منظم ہر اول دستہ بنانا۔

5- پاکستان میں نظامِ تعلیم کو مکمل طور پر اسلامی تقاضوں کے مطابق بنانے کی جدوجہد کرنا اور مدارسِ عربیہ کے طلبہ کے جائز مطالبات اور مسائل حل کرانے کی سعی کرنا۔[5]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان ایک تعارف" 
  2. ^ ا ب "مدارس عربیہ اور جمعیت طلبہ عربیہ" 
  3. "منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان" 
  4. "جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان تعارف اور مقاصد" 
  5. جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان ایک تعارف۔ اچھرہ، لاہور: مکتبہ المصباح 

مزید معلومات کے لیے جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کی ویب گاہ وزٹ کریں