مدرسہ
مدرسہ یا مکتب (school) ایک ایسے ادارہ کو کہتے ہیں جہاں طالب علم تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں۔ مدرسہ میں طلبہ و طالبات کو مختلف جماعتوں میں تعلیم دی جاتی ہے۔ ابتدائی مدرسہ میں عموما جماعت پنجم اور اعلی مدرسہ میں عموما جماعت دہم تک تعلیم دی جاتی ہے۔
تسمیات
ترمیممدرسہ کا لفظ درس اور مکتب لفظ کتاب سے ماخوذ ہے۔ مدرسہ اور مکتب دونوں عربی کے الفاظ ہیں۔ لفظ مکتب عربی زبان میں دفتر (office)، جبکہ فارسی زبان میں یہ لفظ مدرسہ کے لیے زیرِ استعمال ہے۔ لہٰذا یہ دونوں الفاظ اُردو میں ہم معنی ہیں۔