جملہ حقوق محفوظ ہیں (انگریزی: All rights reserved) حقوق نسخہ کو ظاہر کرنے والی ایک عبارت ہے جسے حقوق نسخہ کے ضوابط کہا جاتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ تمام حقوق بحق ناشر محفوظ ہیں اور اس پر حقوق نسخہ نے قوانین نافذ ہوتے ہیں۔

ایک ڈی وی ڈی پر انگریزی جملہ All rights reserved لکھا ہوا ہے۔

ماخذ ترمیم

یہ جملہ بیونوس آیریس کنونشن میں 1910ء میں اخذ کیا گیا۔[1] کنونشن کی دفعہ 3 دستخط شدہ ممالک میں رجسٹر کی گئی تخلیق کو کاپی رائٹ کے حقوق عطا کرتا ہے اور یہ جملہ اس حق کی وضاحت کرتا ہے۔[2] البتہ انگریزی جملہ all rights reserved (اردو ترجمہ: جملہ حقوق محفوظ ہیں) اس کنونشن میں مخصوص نہیں کیا گیا تھا مگر یہ تمام ضروریات کو شامل ہے۔

کاپی رائٹ کی متعلق دیگر کنونشن یا معاہدوں میں اس جملہ کی ضرورت نہیں پڑی۔ مثلاً 1952ء میں یونیورسل کاپی رائٹ کنونشن منعقد ہوا جس میں نشان © کا کاپی رائٹ کے لیے منتخب کیا گیا۔[3]

منسوخ ہونا ترمیم

23 اگست 2000ء کو یہ جملہ اس وقت مکمل طور سر منسوخ ہو گیا جب نگاراگوا کنونشن کا آخری رکن رہ گیا تھا۔ وہ خود بھی برنی کنونشن کا رکن بن گیا تھا۔[4] اس کے بعد سے ہر وہ ملک جو بیونوس آیریس کنونشن کا رکن تھا برنی کنونشن کا بھی رکن ہو گیا۔ برنی کنونشن میں منظور ہوا کہ کاپی رائٹ کے لیے کسی خاص جملہ یا ضابطہ کی ضرورت نہیں ہے۔[5] یہ جملہ اب بھی اکثر ناشر، قلم کار اورمصنف کسی بھی طرح کے سرقہ، بلا اجازت نشر و اشاعت سے روکنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔[5]

حوالہ جات ترمیم

  1. Aaron Schwabach (Jan 15, 2014)۔ Internet and the Law: Technology, Society, and Compromises (2nd ایڈیشن)۔ ABC-CLIO۔ صفحہ: 149۔ ISBN 978-7064819342 
  2. "International Copyright"۔ U.S. Copyright Office۔ نومبر 2009۔ 04 جولا‎ئی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 مئی 2014 
  3. Eugene Goryunov, All Rights Reserved: Does Google's "Image Search" Infringe Vested Exclusive Rights Granted Under the Copyright Law?، 41 J. Marshall L. Rev. 487 (2008)
  4. ^ ا ب Aaron Schwabach (Jan 15, 2014)۔ Internet and the Law: Technology, Society, and Compromises۔ ABC-CLIO۔ صفحہ: 149۔ ISBN 978-1-61069-350-9۔ OCLC 879423922۔ اخذ شدہ بتاریخ اپریل 23, 2015