جموں اور کشمیر کرکٹ ٹیم ایک کرکٹ ٹیم ہے جو بھارت کے مرکز کے زیر انتظام جموں اور کشمیر میں واقع ہے جسے جے کے سی اے چلاتا ہے۔ یہ رانجی ٹرافی کے ایلیٹ گروپ سی میں ہے۔ اس کا مرکزی ہوم گراؤنڈ سری نگر کا شیر کشمیر اسٹیڈیم ہے اور یہ جموں کے گاندھی میموریل سائنس کالج گراؤنڈ میں بھی کھیلتا ہے۔ جموں و کشمیر نے پہلی بار 1959-60ء میں رنجی ٹرافی میں حصہ لیا تھا۔ [1] حالیہ سیزن تک یہ ہمیشہ کمزور ٹیموں میں سے ایک رہی تھی۔ اس کی پہلی فتح 1982-83ء کے سیزن تک نہیں ملی، جب اس نے سروسز کو چار وکٹوں سے شکست دی۔ [2] [3] نومبر 2020ء کے وسط تک اس نے مقابلے میں 301 میچ کھیلے تھے اور 199 شکستوں کے مقابلے میں صرف 32 بار فتح سمیٹی۔ [4]

جموں و کشمیر کرکٹ ٹیم
افراد کار
کپتانشبھم پنڈیر
مالکجموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن
معلومات ٹیم
تاسیس1959
شیر کشمیر اسٹیڈیم, سری نگر
گنجائشn/a
ثانوی ہوم گراؤنڈگورنمنٹ گاندھی میموریل سائنس کالج گراؤنڈ, جموں
ثانوی گراؤنڈ کی گنجائشn/a
تاریخ
رنجی ٹرافی جیتے0
وجے ہزارے ٹرافی جیتے0
سید مشتاق علی ٹرافی جیتے0
باضابطہ ویب سائٹ:http://jkssc.nic.in/Sports%20association.html/

حوالہ جات

ترمیم
  1. "First-Class Matches Played by Jammu and Kashmir"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 21 اپریل 2017 
  2. Wisden 1984, p. 1104.
  3. "Services v Jammu & Kashmir 1982-83"۔ Cricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2020 
  4. "Playing Record (1959/60-2019/20)"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 نومبر 2020