سری نگر

ریاست جموں و کشمیر کا ایک شہر

سری نگر ریاست جموں و کشمیر کا سب سے پڑا شہر اور سرمائی دار الحکومت ہے۔ یہ دریائے جہلم کے کنارے پر واقع شہر اپنے جھیلوں، آبشاروں اور مغلیہ باغات کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس کے علاوہ  یہ اپنی روایتی دستکاری کے لیے بھی دنیا بھر میں مشہور ہے۔ سرینگر دو سنسکرِت الفاظ سے بنا ہے سری: دولت اور نگر: شہر۔ شری دیوی لکشمی کا نام بھی ہے اور شری آفتاب کو بھی کہا جاتا ہے اس لیے سرینگر کا مطلب سورج کا شہر بھی ہو سکتا ہے۔ سرینگر ہوائی اڈا شہر اور باقی وادی کو ہندوستان کے دوسرے حصوں سے جوڑتی ہے۔ اس کے علاوہ یہاں سے دوبھائی اوس حج کے دوران سودی عرب کے لیے پرواذیں نکلتی ہیں۔ شہر کی انتظامیہ سرینگر منسپل کارپریشن کے ذمہ ہے۔ 2011ء کی مردم شماری میں شہر کی کل آبادی 1،273،312 دکھائی گئی ہے جن میں 53% مرد اور 47% عورتیں ہیں۔

میٹروپولس
Panorama of city in green area near a river and lakes
سرینگر is located in جموں و کشمیر
سرینگر
سرینگر
سرینگر is located in بھارت
سرینگر
سرینگر
جموں و کشمیر
متناسقات: 34°5′24″N 74°47′24″E / 34.09000°N 74.79000°E / 34.09000; 74.79000متناسقات: 34°5′24″N 74°47′24″E / 34.09000°N 74.79000°E / 34.09000; 74.79000
ریاستجمو و کشمیر
ذلہسرینگر
حکومت
 • گورنرنرندر ناتھ وہرا
 • وزیر اعلیمحبوبہ مفتی
رقبہ
 • میٹروپولس294 کلومیٹر2 (114 میل مربع)
بلندی1,585 میل (5,200 فٹ)
آبادی (2011)
 • میٹروپولس1,180,570
 • کثافت4,000/کلومیٹر2 (10,000/میل مربع)
 • میٹرو1,273,312
زبان
 • سرکاریاردو
 • دیگر زبانیںکشمیری، ڈوگری، گوجری
منطقۂ وقتبھارت معیاری وقت (UTC+5:30)
پن190 001
ٹیلی فون کوڈ0194
گاڑی کی نمبر پلیٹJK 01
جنسی تناسب888 ♀/ 1000 ♂
خواندگی69.15%
دہلی سے فاصلہ876 کلومیٹر (544 میل) NW
آب و ہواCfa
بارش710 ملیمیٹر (28 انچ)
اوسط موسم گرما درجہ حرارت23.3 °C (73.9 °F)
اوسط موسم سرما درجہ حرارت3.2 °C (37.8 °F)
ویب سائٹwww.srinagar.nic.in


تاریخترميم

شہر سے قریب 10 کلو میٹر پر برزاہامہ میں نو وستی اور میگالتھک سقافتوں کے آثار پائے گئے ہیں جو کشمیر کی قدیم تاریخ کا ثبوت دیتے ہیں۔

کلہن نے اپنی کتاب راجترنگی میں لکھا ہے کہ پروراسینا  II نے 2000سال پہلے پروراپورہ کی بنیاد  رکھی تھی جس کی جغراجیائی تفصیلات موجودہ سرینگر شہر سے کافی ملتی جلتی ہے۔

راجترنگی میں گڈودرا خاندان کے اشوک کا ذکر ہے جس نے 1882 قبل مسیح میں سرینگری نام کا شہر قائم کیا تھا۔  اشوکا کی سرینگری کو  تاریخ دان اکثر سرینگر کے باندریٹھن سے مشابہت دیا کرے ہیں ہالانکہ  دریائے لدر کے کنارے ایسی  ہی ملتی جلتی جگہ پائی جاتی ہے۔

کشمیر میں 14ء تک بدھ اور ہندو حکمرانو کا راج رہا جس کے بعد شہر کی باغ دوڈ مسلمان حکمرانوں کے ہاتھ میں آگئ جو اگلے پانچ صدیوں تک چلتا رہا  ان میں افغانی، مغل اور کئی مقامی حکمران شامل ہے۔   اس کے بعد اس جگہ کی حکمرانی 1814ء میں   رنجیت سنگھ کی فتح کے بعد1947ء تک  سکھ حکمرانو کے پاس آگئی۔

22 اکتوبر 1947ء کو ہری سنگھ نے   پشتون قبیلوں کے حملے کے مدّ نزر  ہندوستان کے ساتھ 26 اکتوبر کو دستاویز الحاق پر دستخت کیے  جس کے بعد ہندوستانی فوج کو ہوائی پرواز کے ذریعہ سرینگر میں اتارا گیا۔

سرینگر 1989 کی کشمیری تحریک آزادی کا مرکز رہا۔ 1990 کے گاو کدل حادسے )جس میں قریباً 50  افراد ہلاک ہوئے  (کے  بعد دماکوں، فائرنگ اور قرفیو کا سلسلہ شرو ہو جو 90 کی دہائی میں معمول بنا رہا جس دوران کشمیری پنڈتوں کو بگڈتے حالات کے سبب یہاں سے جموں اور باقی ہندوستانی علاقوں میں منتقل ہونا پڑا۔ ہالات کچھ سال کے عارضی صدار کے بعد 2008 میں پھر سے خراب ہونے لگے جنھوں نے 2010ء اور 2016ء میں شّدت پکڑ لی۔

جغرافیہترميم

سرینگر 34°5′23″N 74°47′24″E / 34.08972°N 74.79000°E / 34.08972; 74.79000 پرواقع ہے۔ سردیوں میں یہاں سائبیریا سے پرندے چلے آتے ہیں۔ یہاں پر سالانہ اوسط میں 28 اِنچ بارش ہوا کرتی ہے۔ شہر دریائے جہلم کے دونوں کناروں پر واقع ہے اور مشرق کی طرف سے جھیل ڈل تک پھیلا ہوا ہے۔ یہاں کئی جھیلیں اور دلدل موجود ہیں جن میں ڈل، نگین، آنچار، ہوکرسر، گل سر، خشل سر قابل ذکر ہیں۔  سردیوں میں سائبیریا اور دیگر وستی ایشیا کے علاقوں سے ہزاروں کے تعداد میں پرندے نقل مکانی کر کے ہوکرسر کے دلدل میں   قیام کیا کرتے ہیں۔

یہاں کے جھیل اور اُن میں تیرتے ہاوس بوٹ کے سبب شہر کو اٹلی کے وینس سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ یہاں کے مغل باغات  جیسے پری محل، نشات باغ، شالیمار باغ بھی کافی مشہور ہے۔   اس کے علاوہ مخدوم صاحب، شنکر آچاریا، ہاری پربت، جامع مسجد تاریخی لحاظ سے اہم صیاحتی مقامات ہیں۔

تعلیمترميم

یہاں کے کچھ تعلیم ادارے یوں ہے:

میڈیکل کالج

  • گورمنٹ میڈیکل کالج، سرینگر
  • شیر کشمیر انسٹچوٹ آف میڈیکل سائنس
  • گورمنٹ ڈنٹل کالج و ہسپتال، سرینگر

یونیورسٹی

  • کشمیر یونیورسٹی
  • سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر
  • شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آف کشمیر

ڈگری کالج

  • امر سنگھ کالج
  • شری پتاپ کالج
  • اسلامیہ کالج ہول

مزید دیکھیےترميم