جنرل شرمن
کیلیفورنیا کے وشال جنگل کا دیو ہیکل سیکویا سائز میں دنیا کا سب سے بڑا سنگل تنے والا درخت۔
جنرل شرمن دنیا کا سب سے بڑا درخت ہے۔ اسے دنیا کا سب سے بڑا جاندار بھی سمجھا جاتا ہے۔ مہاسیکوئیا اس درخت کا عام نام ہے۔ جنرل شرمن امریکی ریاست کیلی فورنیا کے سیکوئیا نیشنل پارک میں ہے۔
تنے پر اس کا حجم 1487 کیوبک میٹر ہے۔ اندازہ یہ 2200 سال پرانا ہے۔ اس درخت کا نام جنرل شرمن امریکی خانہ جنگی کے ہیرو جنرل شرمن کے نام پر 1879ء میں رکھا گیا۔ اس کی بلندی 83.8 میٹر ہے۔ (مینار پاکستان کی بلندی 60 میٹر ہے) دھرتی پر اس کا گھیر 31.1 میٹر ہے۔
ویکی ذخائر پر جنرل شرمن سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |