جنسی جادو
جنسی جادو (انگریزی: Sex magic) کسی بھی قسم کے جنسی عمل کو کہا جاتا ہے جو جادو، رسم و رواج یا دیگر مذہبی مقاصد کے لیے ہو۔ جنسی جادو کے طور طریقوں میں سے ایک خیزش یا خواتین کی لذت اندوزی کا کسی مطلوبہ مقصد کے لیے استعمال ہے۔ جنسی جادو گر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ جنسی توانائی ایک بااثر طاقت ہے جس کا استعمال کسی کی حد بصارت سے ماورا حقیقت تک رسائی کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ [حوالہ درکار]
جدید میڈیا
ترمیممغربی ذرائع ابلاغ میں کئی بار ایسے اعمال کو بے جھجک دکھایا جاتا ہے جو مشرقی اخلاقیات سے راست متصادم ہوتے ہیں۔ 2009ء میں ترکی نے امریکی پاپ اسٹاروں کے گائے ہوئے "دو گیتوں" پر پابندی عائد کر دی تھی۔ کثیر الاشاعت ترک روزنامے "ملت" کے مطابق یہ پابندی اس لیے عائد کی گئی تھی کہ "پیار کا جنسی جادو" نامی ویڈیو میں جسٹن ٹمبرلیک اور سیارا کے گائے گئے نغمے میں صراحتاً جنسی ہیجان پیدا کرنے والا مواد تھا۔ ریڈیو اور ٹی وی چینلوں کے سپریم کونسل نے ٹی وی چینلوں کو یہ ویڈیو دکھانے سے منع کر دیا تھا کیونکہ اس میں جنسی جذبات کو بر انگیختہ کرنے والا لباس استعمال کیا گیا ہے۔ نیز، ویڈیو میں کیا جانا والا رقص نہ صرف عمومی اخلاقی معیار سے گرا ہوا ہے بلکہ اس کے بچوں اور نوجوان نسل کی ذہنی نشو و نما پر منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ موجود ہے۔[1] تاہم مغربی دنیا ان گیتوں یا اس جیسی گیتوں پر کم ہی گرفت لگتی ہے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "ترکی میں جنسی ہیجان پیدا کرنے والی پاپ میوزک ویڈیو پر پابندی"۔ 2020-07-25 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2020-07-25