جنسی صحت
جنسی صحت عمومًا مرد و خواتین کے پوشیدہ اعضا پر محیط ہے۔ یہ اعضا چونکہ جسم کے لازمی اجزا ہیں، اس لیے یہ جسم کے عمومی صحت کا ڈھانچا طے کرتے ہیں۔ مثلاً دماغ کی رگیں ایک آدمی کو شہوانی اعمال کے لیے ابھار سکتے ہیں، حالانکہ یہ اعضا کافی دور ہیں۔ ایضًا خون کی دورانی بھی شہوت اور خواہشات کو بڑھا سکتی ہے گھٹا سکتی ہے۔ عورتوں میں سن بلوغ کو پہنچنا، پستانوں کا نمودار ہونا، حیض کا ہونا، مباشرت و حمل بھی جنسی صحت کی شکل اور ہیئتیں ہیں۔
جنسی صحت کا مطالعہ صرف مباشرت یا شہوت تک محدود نہیں۔ لڑکیوں کا لڑکوں سے جلدی جوان ہونا یا لڑکوں کا لڑکیوں سے طاقتور ہونا، یہ بھی جنسی عوامل کے دوسرے زاویے کا مظہر ہے۔ اسی طرح سے کئی دیگر معاملات ہیں جو مرد و زن کے بیچ ہوتے ہیں اور یہ سب جنسی کیفیات کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں۔