جنوبی جارجیا و جزائر جنوبی سینڈوچ
جنوبی جارجیا و جزائر جنوبی سینڈوچ ، جنوبی بحر اوقیانوس میں ایک برطانوی سمندر پار علاقہ ہے۔یہ جزائر فاک لینڈ سے تقریباً 1400 کلومیٹر دوری پر واقع ہے۔ مشرق سے مغرب کی سمف پھیلے ہوئے جنوبی جارجیا کی لمبائی تقریباً 170 کلومیٹر (558,000 فٹ) ہے اور زیادہ سے زیادہ چوڑائی 35 کلومیٹر (110,000 فٹ) ہے۔ یہ علاقہ پہاڑی ہے، جس میں مرکزی ڈھلان کی بلندی 2,935 میٹر (9,629 فٹ) ہے۔
جنوبی جارجیا و جزائر جنوبی سینڈوچ South Georgia and the South Sandwich Islands | |
---|---|
شعار: | |
ترانہ: | |
دار الحکومت | کنگ ایڈورڈ پوائنٹ |
سرکاری زبانیں | انگریزی (دراصل) |
حکومت | برطانوی سمندر پار علاقہ |
• ملکہ | الزبتھ دوم |
• کمشنر | Nigel Haywood |
رقبہ | |
• کل | 3,903 کلومیٹر2 (1,507 مربع میل) |
آبادی | |
• 2006 تخمینہ | 30 |
• کثافت | 0.005/کلو میٹر2 (0.0/مربع میل) (n/a) |
کرنسی | پاؤنڈ سٹرلنگ (GBP) |
منطقۂ وقت | یو ٹی سی−2 (GST) |
ڈرائیونگ سائیڈ | بائیں جانب |
انٹرنیٹ ایل ٹی ڈی | .gs |
جنوبی جارجیا کو 1675ء میں یورپین نے دریافت کیا تھا، اپنی سخت آب و ہوا اور دور دراز ہونے کی وجہ سے یہاں کوئی مقامی آبادی موجود نہیں تھی۔ کیپٹن جیمز کک نے HMS Resolution نامی جہاز کے ذریعے جزیرے پر پہلا قدم رکھا اور سروے اور نقشہ سازی کی۔ اور 17 جنوری 1775ء کو اس نے اس پر برطانیہ کی ملکیت کا اعلان کیا اور اسے کنگ جارج III کے نام پر "جارجیا کا جزیرہ" کا نام دیا۔ اپنی تاریخ میں، یہ وہیل مچھلی کے شکار اور سیل کے شکار کے اڈے کے طور پر استعمال ہوتا رہا ہے۔ اس کی آبادی جزیرے میں بکھری ہوئی ہے، جس میں تاریخی طور پر سب سے اہم گریتویکین ہے۔ مرکزی دار الحکومت کنگ ایڈورڈ پوائنٹ گریتویکین کے قریب ہے۔ یہ ایک برطانوی انٹارکٹک سروے ریسرچ اسٹیشن ہے جس کی آبادی تقریباً 20 افراد پر مشتمل ہے۔
زمرہ جات
ترمیمویکی ذخائر پر جنوبی جارجیا و جزائر جنوبی سینڈوچ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |